ایکسائز ڈیوٹی میں کٹوتی نہیں،ارون جیٹلی کی نصیحت، ایمانداری سے ٹیکس ادا کریں عوام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th June 2018, 11:50 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی18جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیرارون جیٹلی نے پٹرول،ڈیڑل پر ایکسائز ڈیوٹی میں کٹوتی کے امکانات کو پیر کو ایک طرح سے خارج کردیا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کا کوئی بھی قدم نقصاندہ ہوسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ اپنے حصے کے ٹیکس کی ’ایمانداری‘ سے ادائیگی کریں، جس سے پٹرولیم پیداوار پر آمدنی کے ذریعہ انحصار کم ہوسکے۔فیس بک پر جیٹلی نے لکھا ’’صرف تنخواہ لینے والا طبقہ ہی اپنے حصے کا ٹیکس ادا کرتا ہے۔ زیادہ تر دیگر لوگوں کو اپنے ٹیکس ادائیگی کے ریکارڈکو سدھارنے کی ضرورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستان ابھی تک ایک ٹیکس ادا کرنے والا سماج نہیں بن سکاہے۔ارون جیٹلی نے کہا کہ میری سیاست دانوں اور مبصرین سے گزارش ہے کہ غیر تیل ٹیکس کلاس میں چوری رکنی چاہئے۔ اگر لوگ ایمانداری سے ٹیکس ادا کریں گے تو ٹیکس کے لئے پٹرولیم مادہ پر انحصار کم کیاجا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران مرکزی حکومت کا ٹیکس جی ڈی پی تناسب 10 فیصد سے بڑھ کر 11.5 فیصد ہوگیا ہے، اس میں تقریباً نصف (ڈی جی کا 0.72 فیصد) اضافہ غیر تیل جی ڈی پی تناسب سے ہواہے۔جیٹلی نے کہا کہ غیر تیل تیل ٹیکس سے جی ڈی پی تناسب 18۔2017 میں 9.8 فیصد تھا۔ یہ 08۔2007 کے بعد سب سے اعلیٰ سطح ہے۔ اس سال ہمارے خزانے کی حالت مناسب بین الاقوامی ماحول کی وجہ سے بہتر تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔