بنگلورو میں اے پی سی آر کرناٹکا کی جانب سے ضلعی عہدیداروں کے لئے یک روزہ سیمنار؛ ریاست بھر کے نمائندوں کی شرکت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th September 2017, 4:57 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو 17؍ستمبر (ایس او نیوز) ایسوسی ایشن فا ر دی پروٹیکشن آف سول رائٹس(اے پی سی آر) کرناٹکا چاپٹر کی جانب سے ضلعی عہدیداروں کے لئے بنگلورو میںیک روزہ سیمینار کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ریاست بھر کے اے پی سی آر کے نمائندوں نے شرکت کرتے ہوئے اپنی اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے اپنے علاقوں کے مسائل بیان کئے۔

سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اے پی سی آر کرناٹکا چاپٹر کے صدر ایڈوکیٹ سعدالدین صالحی نے کہا کہ سرکاری طور پر ہم اقلیت کا حصہ ہیں۔ اور دستور نے ہمیں بہت سارے بنیادی حقوق دئے ہیں۔جس میں مساوات اور اپنے مذہب پر عمل آوری، عبادات اور اپنی پسند کے مطابق کھانے پینے کی آزادی بھی شامل ہے۔لیکن موجودہ حالات میں نئے نئے قوانین جاری کرتے ہوئے سرکاری طور پر ہمیں ہراساں کرنے اور پابندیاں لاگو کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس صورتحال میں ہمیں ہاتھ پر ہاتھ دھرے خاموش نہیں بیٹھنا ہے بلکہ اس جبر اور ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کرنی چاہیے۔ہوسکتا ہے کہ ہم اقلیت میں ہوں۔مگر اقلیت میں جین ، بدھسٹ اور عیسائی بھی شامل ہیں۔ لیکن دیکھا یہ جارہا ہے کہ ظلم و ستم کا نشانہ ہم مسلمانوں کو ہی بنایا جاتاہے۔اور ہمارا اپنامعاملہ یہ ہے کہ جب بھی کوئی مشکل صورتحال سامنے آتی ہے ، ہم لوگ دم سادھ لیتے ہیں۔ حالات کا مقابلہ کرنے اور اپنے حقوق حاصل کرنے کی جد وجہد کے بجائے کنارہ کش ہوجاتے ہیں۔

جناب سعدالدین نے مزید کہا کہ ہم لوگوں کو سماجی خدمات جیسی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔اور دیگر اقوام کے ساتھ اس سلسلے میں تعاون کرنا چاہیے۔اس سے سماج میں ہماری عزت اور توقیر میں اضافہ ہوگا۔فطری بات ہے کہ اس طرح عام فلاحی کاموں میں ہماری دلچسپی کم ہونے کی وجہ سے ہم اپنے اور دوسرے طبقات کے درمیان ایک فاصلہ سا محسوس کرتے ہیں۔

گلبرگہ، بیجاپور، رائچور، اُترکنڑا، دکشن کنڑا، کولار، گدگ، شموگہ، بنگلور، میسور سمیت ریاست کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے اے پی سی آر کے صدر و جنرل سکریٹری نے اپنی اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی ، ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں پیش آنے والے مسائل کا بھی تذکرہ کیا۔ اے پی سی آر کی جانب سے اُنہیں ہر ممکن تعاؤن پیش کرنے اور ہر ضلع میں عوام کے اندر قانونی معلومات فراہم کرنے اور اُن میں بیداری پیدا کرنے مختلف پروگرامس ترتیب دینے کی ہدایت دی گئی۔

آپ نے اے پی سی آر کے مقاصد اور کارکردگی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ملک گیرتنظیم ہے جو عام انسانی حقوق کے لئے جد وجہد کررہی ہے۔ ناداروں اور بے بسوں کو قانونی امداد فراہم کرنا اس کا بنیادی کام ہے تاکہ ان کے اپنے دستوری حقوق سے وہ محروم نہ ہوں۔آپ نے اے پی سی آر کے ذمہ داروں سے گزارش کی کہ اس تنظیم کے مقاصد اور کارکردگی سے متعلق بیداری پروگرام ہر ضلع اور تعلقہ کے اہم مقامات پر منعقد کریں اوراس معاملے میں عوام کو متحرک کروائیں۔

ورکشاپ کا آغاز گلبرگہ یونٹ سکریٹری ایڈوکیٹ مقتدر کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ شرکاء کے باہمی تعارف کے بعد ایڈوکیٹ محمد نیاز احمد جنرل سکریٹری اے پی سی آر کرناٹکا چاپٹر نے مہمانوں کا تعارف پیش کرتے ہوئے استقبالیہ خطاب کیا۔

ریاستی اے پی سی آر کو۔آرڈینیٹر شیخ شفیع احمد، ایڈوکیٹ محمود قاضی، اے پی سی آر دہلی کے کو۔آرڈی نیٹر مشفق رضاخان اور اے پی سی آر کرناٹکا کے کو۔آرڈی نیٹر جناب محمد یوسف کنی نے اپنے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے ضلعی ذمہ داران کو ضروری ہدایات دیں۔ محمد فضل نے پروگرام کی نظامت کی، ریاستی ایکزی کوٹیو ممبر عبدالسلام نے کلمہ تشکر پیش کیا۔ اے پی سی آر۔ میڈیا کو۔آرڈی نیٹر عنایت اللہ گوائی بھی اس موقع پر اسٹیج پر موجود تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...