بلیک منی کا اعلان 30ستمبر تک کریں، یا کارروائی کیلئے تیار رہیں:مودی

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 23rd July 2016, 8:32 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 23؍جولائی (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )وزیر اعظم نریندر مودی نے کالا دھن رکھنے والوں کو 30ستمبر کے بعد جیل سمیت دیگر سخت کارروائی کے تئیں آگاہ کرتے ہوئے آج کہا کہ غیر اعلانیہ جائیداد رکھنے والے ’’پاک صاف‘‘ہوں تاکہ وہ چین کی نیند سو سکیں۔انہوں نے کہا کہ غیر اعلانیہ اثاثوں کا ایک بڑا حصہ زیورات اور ریئل اسٹیٹ شعبہ میں لگا ہوا ہے۔مودی نے یہاں جوہریوں کے ایک پروگرام میں یہ بات کہی۔یہ پروگرام انہیں نوازنے کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔مودی نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ لوگ دولت سے بھرے ’’تھیلے‘‘لے کر جوہریوں کے پاس جاتے ہیں اور ان تک یہ پیغام پہنچنا چاہئے کہ وہ حکومت کی یکبارگی کھڑکی کا استعمال کر’’پاک صاف‘‘ثابت ہوں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری کی وجہ سے پہلے بھی لوگ جیل گئے ہیں۔حکومت کو 30ستمبر کے بعد وہی قدم اٹھانے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ اور اس گناہ کو کرنا نہیں چاہتا ہوں جو 30ستمبر کو مجھے کرناپڑے گا۔آمدنی اعلان منصوبہ بندی(آئی ڈی)کے تحت کالا دھن رکھنے والے اپنے غیر اعلانیہ اثاثوں کا اعلان کرکے30ستمبر تک’’پاک صاف‘‘ہو سکتے ہیں۔اس کے لیے انہیں 45فیصد ٹیکس اور جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔اس منصوبہ بندی کا فائدہ نہیں اٹھانے والوں کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔