انا بھاگیہ اسکیم کے چاولوں کی چوری،121کوئنٹل چاول افسران کے چھاپے میں ضبط
بنگلورو،6؍جون(ایس او نیوز) انابھاگیہ اسکیم کے تحت حکومت کی طرف سے غریبوں کو دئے جانے والے چاولوں کی چوری اور غیر قانونی نقل وحمل میں مصروف گروپ کو آج فاش کرتے ہوئے محکمۂ مالگذاری کے اسسٹنٹ پرتاپ کمار مشرا کی قیات میں ایک ٹیم نے ہوسپیٹ میں چھاپہ مارا اور 121 کوئنٹل انابھاگیہ چاول لاریوں سمیت ضبط کرلیں۔ ہوسپیٹ کے جئے رام کی ملکیت میں آنے والی کیرانہ کی دکان اور گودام پر چھاپہ مار کر دیپک سوپر برانڈ نامی بوریوں میں چھپائے گئے چاولوں کاپتہ لگایا ۔ بتایاجارہاہے کہ چاول کی ان بوریوں کو ایک وین میں لادا جارہا تھاکہ حکام نے اس کوشش کو ناکام بنادیا۔پولیس نے 121 کوئنٹل پر مشتمل 242بوری چاول ضبط کرلئے ، اس سلسلے میں لاری ڈرائیور اور کلینر کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر پرتاب کمار مشرا کی قیادت میں یہ چھاپے مارے گئے۔