بس کرایوں میں اضافہ ناگزیر: وزیر ٹرانسپورٹ ڈی سی تمنا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th September 2018, 12:21 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،4؍ستمبر(ایس او نیوز) ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کو دیکھتے ہوئے کے ایس آر ٹی سی ، بی ایم ٹی سی اور دیگر ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں کی طرف سے بس کرایوں میں اضافے کو وزیر ٹرانسپورٹ ڈی سی تمنا نے ناگزیر قرار دیا۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک ہفتے کے اندر وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی سے بات چیت کرکے بس کرایوں سے متعلق تبادلۂ خیال کریں گے۔ اس کے بعد اضافے کے متعلق قطعی فیصلہ لیا جائے گا۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں کی طرف سے ریاستی حکومت کو یہ تجویز موصول ہوئی ہے کہ کم از کم 18 فیصد اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں نے بتایاہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے سبب 18 فیصد کرایہ بڑھانے کے بعد بھی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کا خسارہ برقرار رہے گا۔

وزیر موصوف نے کہاکہ ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر جو اضافہ ہورہاہے اس سے ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں کے اخراجات میں ہونے والا اضافہ برداشت کی حد سے باہر ہے۔انہوں نے کہاکہ اس کے باوجود بھی ریاستی حکومت کی طرف سے اضافے کو اس حد تک ہی محدود رکھا جائے گا کہ وہ عوام پر بوجھ نہ پڑے۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے تین ماہ کے دوران کے ایس آر ٹی سی، بی ایم ٹی سی ، شمال مشرقی اور شمال مغربی کے ایس آر ٹی سی ان تمام اداروں کو 186کروڑ روپیوں کا خسارہ اٹھانا پڑ ا ہے۔ اسکولوں اور کالجوں کے طلبا کو مفت بس پاسوں کی فراہمی کا تنازعہ جو مخلوط حکومت سے اب تک نہیں سلجھ پایا ہے اس سلسلے میں مسٹر تمنا نے کہاکہ ایک ہفتے کے اندر اسے سلجھالیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کے دوران یہ مسئلہ بھی زیر بحث لایا جائے گا۔

وزیر موصوف نے مفت بس پاس فراہم نہ کرنے کا واضح اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے غالباً بس پاس کی شرح مقرر کی جائے گی اور اس میں درج فہرست طبقوں سے وابستہ طلبا کو 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔ اگر ان طلبا کو مفت بس پاس فراہم کرنا ہے تو محکمۂ ٹرانسپورٹ کو واجب الادا 50 فیصد رقم محکمۂ سماجی بہبود کو ادا کرنی پڑے گی۔ کے ایس آر ٹی سی کی طرف سے عنقریب سلیپر بس خدمات میں اضافے کااعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دور دراز مقامات کو جانے والوں کی سہولت کے لئے مانگ کی بنیاد پر40 نئی سلیپر بسیں خریدی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نجی بسوں کی بھرمار کو مرحلہ وار روکنے کے لئے محکمۂ ٹرانسپورٹ اور کے ایس آر ٹی سی نے طے کیا ہے کہ پرائیویٹ ٹور آپریٹروں کے لئے چند روٹس مختص کردی جائیں ، ان روٹوں سے ہٹ کر انہیں کہیں بھی بسیں دوڑانے نہیں دیا جائے گا۔ ساتھ ہی پرائیویٹ ٹرانسپورٹروں کی طرف سے کرایے کی وصولی کے لئے ایک ضابطہ وضع کیا جائے گا، جس کے تحت ریاستی حکومت کی طرف سے طے شدہ شرحوں کی حدود میں ہی وہ کرایے کا تعین کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بنگلور میں پرائیویٹ ٹرانسپورٹروں کے لئے لازمی قرار دیا گیاہے کہ وہ اپنی بسیں کھڑی کرنے اور ان کی مرمت وغیرہ کی دیکھ بھال کے لئے اپناگیریج اور بس اسٹانڈ قائم کرلیں۔

ریاستی حکومت کی طرف سے پرائیویٹ بسوں کے لئے کوئی بس اسٹانڈ مہیا نہیں کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ فی الوقت بنگلور میں جو پرائیویٹ بس اسٹانڈ موجود ہے، اسے ٹمکور روڈ کے بسویشورا بس اسٹانڈ منتقل کیاجائے گا۔ شہر میں جابجا سڑکوں پر جو پرائیویٹ بسیں کھڑی کی جاتی ہیں آئندہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ٹرانسپورٹروں پر پابندی لگائی جائے گی کہ ان بسوں کی پارکنگ کا انتظام وہ بسویشورا بس اسٹانڈ میں ہی کریں۔

انہوں نے کہاکہ اس بس اسٹانڈ تک مسافروں کو پہنچنے میں آسانی کے لئے شہر سے بی ایم ٹی سی بسوں کا انتظام مختلف مقامات پر کیا جائے گا۔ محکمۂ ٹرانسپورٹ میں عملے کی کمی کے متعلق ایک سوال پر وزیر موصوف نے کہاکہ اسی وجہ سے پرائیویٹ بسوں اور دیگر ٹرانسپورٹ ذرائع پر روک لگانے میں دشواری پیش آرہی ہے۔اگر بی ایم ٹی سی اور کے ایس آر ٹی سی کے پاس جانچ کا مناسب عملہ دستیاب رہا تو پرائیویٹ بسوں پر آسانی نظر رکھی جاسکے گی۔ محکمے میں ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسرس(آر ٹی او) انسپکٹرس اور دیگر اسامیاں کافی عرصے سے خالی پڑی ہوئی ہیں۔ محکمہ اس بات کے لئے کوشاں ہے کہ جلد از جلد ان کو پر کیا جائے تاکہ بی ایم ٹی سی اور کے ایس آر ٹی سی کے جانچ نظام کو مستعد کیا جاسکے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...