امبیڈنٹ گھوٹالہ پر پردہ ڈالنے کی منظم سازش گھپلہ باز وجئے تا تا کو بچانے میں سینئر پولیس افسرملوث :ویدیکے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th December 2018, 1:52 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو15؍دسمبر(ایس او نیوز) امبیڈنٹ چٹ فنڈ کمپنی کے گھوٹالہ معاملہ پر پردہ ڈالنے کی منظم کوشش ہورہی ہے ۔ حکومت کرپٹ سیاستدانوں کو بچانے کیلئے امبیڈنٹ سے دھوکہ کھائے متاثرین کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔ یہ الزامات لنچا مکتا کرناٹک (رشوت سے پاک کرناٹک) ویدیکے نے لگائے ہیں۔

ویدیکے کے ریاستی صدر روی کرشنا ریڈی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سید فرید احمد نے2016ء میں امبیڈنٹ مارکیٹنگ پرائیویٹ لمٹیڈ نامی کمپنی بنگلور میں شروع کی تھی۔کثیر سود بنام منافع کا جھانسہ دے کر 15ہزار سے زائد افراد سے سرمایہ کاری کرواتے ہوئے عوام کوچونالگادیا ۔ دھوکہ کھانے والوں کی اکثریت غریب ، متوسط اور غریب مسلم طبقات سے تعلق رکھتی ہے۔ ان غریب افراد سے تقریباً954کروڑ روپئے کی رقم بطور سرمایہ کاری حاصل کرکے ان کی آنکھوں میں دھول جھونک دی گئی ۔ امبیڈنٹ گھپلہ کی بو2017ء میں لگ گئی تھی ۔ متاثرہ افراد انصاف اور اپنی جمع پونجی واپس کرنے کے اصرار کے ساتھ جدوجہد کررہے تھے۔ لیکن چند کرپٹ سیاستدان اور کرپٹ پولیس افسروں کی دنڈی مار بدعنوان کارستانی کی وجہ سے عوام کو اب تک انصاف نہیں ملا۔ کرپٹ سیاستدان اور پولیس افسروں کے درمیان مفاہمت کی وجہ سے فرض شناس پولیس افسروں کی محنت رائیگاں چلی گئی۔ انہوں نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی گھپلہ باز وجئے تا تا کو بچانے میں سینئر پولیس افسروں کی شمو لیت باعث تشویش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امبیڈنٹ معاملہ میں اب تک کی تحقیقات کے دوران رونما جھول منصوبہ بند دکھائی دیتے ہیں۔جس سے یہ گمان یقین تک پہنچ جاتا ہے کہ تحقیقات میں جھول لاکر رکاوٹیں کھڑی کرنے کا مقصد کروڑوں روپئے امبیڈنٹ گھوٹالہ پر پردہ ڈالنا ہے۔ حکومت سے ہماری گزارش ہے کہ خاطی افسروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عوام کو انصاف فراہم کرے تاکہ متاثرین کی محنت کی رقم کو واپس حاصل کرنے کا راستہ ہموار ہوجائے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...