یڈیورپا کا ذہنی توازن بگڑ گیا ہے: دنیش گنڈو راؤ،بے بنیاد الزامات کے خلاف 23 فروری کو کانگریس کا احتجاج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd February 2017, 2:26 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21؍فروری(ایس او نیوز) کے پی سی سی کارگذار صدر دنیش گنڈو راؤ نے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا کے ذریعہ وزیراعلیٰ سدرامیا پر عائد الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بتایاکہ شاید بی جے پی صدر کا دماغی توازن بگڑ گیا ہے، انہیں اچھے ڈاکٹر کے پاس علاج کرانے کی ضرورت ہے۔اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ بی جے پی کے احتجاج کے جواب میں 23 فروری کو کانگریس کے ذریعہ ستیہ میو جیاتے احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ یڈیورپا کے ذریعہ جو الزامات عائد کئے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں، اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہے تو انہیں چاہئے کہ وہ اپنی ہی پارٹی کی مرکزی حکومت کو پیش کریں اور انکم ٹیکس ، انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ یا سی بی آئی وغیرہ کے ذریعہ تحقیقات کرائی جائیں۔ انہوں نے بتایاکہ یڈیورپا نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پارلیمانی سکریٹری گووند راج کے مکان پر انکم ٹیکس چھاپے کے دوران ملی ڈائری میں درج ہے کہ اعلیٰ کمان کو ایک ہزار کروڑ روپیوں کی رشوت فراہم کی گئی ہے اور مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی سی بی آئی تحقیقات کرائی جائیں۔انہوں نے بتایاکہ یہ چھاپہ ایک سال قبل مارا گیا تھا، اور دستاویزات ہونے کے باوجود یڈیورپا اتنے دنوں تک خاموش کیوں رہے ، اگر ڈائری میں کسی کا نام درج تھاتو انہیں نوٹس کیوں نہیں دی گئی؟۔ اب سیاسی مقاصد کیلئے اس طرح کے الزامات عائد کرنا درست نہیں ہے۔کانگریس پارٹی بھی سیاسی طور پر اس کا جواب دینے تیار ہے۔ گووند راج نے یڈیورپا کے خلاف دس کروڑ روپیوں کا ہتک عزت مقدمہ درج کرنے کیلئے نوٹس جاری کردی ہے، جبکہ کے پی سی سی لیگل سیل کی جانب سے یڈیورپا اور اننت کمار کے درمیان ہونے والی بات چیت سے متعلق سی ڈی کے ذریعہ اے سی بی اور لوک آیوکتہ میں شکایت درج کرادی گئی ہے، جبکہ ایوان ڈیسوزا نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے، یہ تمام معاملات تحقیقات کے مرحلے میں ہیں۔ مسٹر دنیش گنڈو راؤ نے بتایاکہ انہیں ایسا محسوس ہورہاہے کہ بی جے پی میں یڈیورپا کو کمزور کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔ جس کے سبب وہ بوکلاہٹ میں مبتلا ہوکر اس طرح کے بے بنیاد الزامات عائد کررہے ہیں۔ اگر اعلیٰ کمان کو ایک ہزار کروڑ روپے دئے گئے تھے تو اس معاملے کی سی بی آئی تحقیقات کی جائیں اور بتایاکہ جب سہارااور برلا کمپنیوں پر چھاپے مارے گئے اس وقت نریندر مودی کے نام کا انکشاف ہواتھا۔ جس کی بنیاد پر سی بی آئی تحقیقات چل رہی ہے، اسی طرز پر گووند راج کے مکان پر انکم ٹیکس چھاپہ کے دوران ملنے والے دستاویزات سے متعلق تحقیقات کرائی جائیں اور خاطیوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان پر سخت کارروائی کی جائے۔انہوں نے بتایاکہ یڈیورپا کے ذریعہ جلسۂ عام میں یہ اعلان ہورہا ہے کہ اقتدار پر آتے ہی وہ وزیر اعلیٰ سدرامیا کو جیل کی سلاخوں کے حوالے کردیں گے،جبکہ اس طرح کے بیانات انہیں زیب نہیں دیتے ، کیونکہ کسی کو جیل بھیجنے کیلئے قانون کے دائرہ میں رہنا ضروری ہے اور یڈیورپا جج ہیں اور نہ ہی ڈکٹیٹر ۔انہوں نے بتایاکہ 23 فروری کو فریڈم پارک میں کانگریس کے ذریعہ ستیہ میو جیاتے ریلی کا اہتمام کیاگیا ہے، جہاں پر یڈیورپا کے الزامات کا سیاسی جواب دیا جائے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...