کرناٹک کی تمام سیکولر سیاسی پارٹیوں کا متحد ہونا وقت کا اہم تقاضا۔ منڈیا میں منعقدہ سیاسی بیداری پروگرام میں ایس ڈی پی آئی سکریٹری کا اظہار خیال

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th March 2018, 9:33 PM | ریاستی خبریں |

منڈیا  7/مارچ ( پریس ریلیز/ایس او نیوز) ۔سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے شہر منڈیا میں سیاسی بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی ریاستی سکریٹری افسر کوڈلی پیٹ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور ریاست کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاست کی سیکولر سیاسی پارٹیوں کا متحد ہونا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار اور سیاسی طاقت کے بغیر پسماندہ طبقات کے مسائل کا مستقل حل نکالنا ناممکن ہے۔ ملک پر گزشتہ 70سالوں سے  مختلف سیاسی پارٹیوں نے حکمرانی کی ہے لیکن ان سیاسی پارٹیوں نے با لخصوص مسلمانوں کے مسائل حل کرنے میں لا پرواہی برتی ہے ۔ ریاستی کانگریس حکومت نے گزشتہ اسمبلی انتخابات سے قبل اپنے انتخابی منشورمیں مسلمانوں سے وعدہ کیا تھا کہ رنگا ناتھ مشرا کمیشن کے سفارشات کوکا نفاذ کیا جائے گا اوروقف جائیداد کا سروے کرکے وقف جائیداد کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔اس کے علاوہ کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں اس بات کا بھی وعدہ کیا تھا کہ فاسٹ ٹریک عدالتوں کا قیام کرکے جھوٹے الزامات کی بنیاد پر گرفتار اور جیلوں میں مقید بے گناہ نوجوانوں کے مقدمات کی انکوائری کی جائے گی۔ ریاست کی کانگریس حکومت جو گزشتہ ساڑھے چار سال سے اقتدار میں ہے اپنے وعدوں کو مکمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

افسر کوڈلی پیٹ نے اپنے بیان میں اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کراتے ہوئے کہا کہ ریاستی کانگریس حکومت کی ناقص کار گردگیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایس ڈی پی آئی نے کرناٹک میں آنے والے اسمبلی انتخابات میں کم از کم 50اسمبلی حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس ڈی پی آئی نے اپنی پہلی فہرست میں 5اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کے  ناموں  کا اعلان کیا ہے جن میں سروگنا نگر سے ریاستی صدر عبدالحنان، ہبال سے اڈوکیٹ محمد طاہر، چک پیٹ اسمبلی حلقہ سے مجاہد پاشاہ، میسور نرسمہا راجہ حلقہ سے عبدالمجید اور گلبرگہ شمال سے محمد محسن  پارٹی امیدوار کے طور انتخابات میں حصہ لیں گے۔

افسر کوڈلی پیٹ نے کہا کہ مستقبل قریب میں منڈیا سمیت ا یس ڈی پی آئی کے بقیہ اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ریاست میں فرقہ وارانہ طاقتوں کو اقتدار سے دور رکھا جائے۔ایس ڈی پی آئی چاہتی ہے کہ کانگریس ، جے ڈی ( ایس )اور ہم خیال سیکولر پارٹیاں اور جماعتیں کرناٹک اسمبلی انتخابات سے قبل ایک ایسا لائحہ عمل تیار کریں جس سے بی جے پی کو اقتدارسے دور رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ڈی پی آئی ہم خیال سیکولر سیاسی پارٹیوں سے انتخابی اتحاد کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس بار ایس ڈی پی آئی کے امیدوار کامیاب ہوکر ریاستی اسمبلی میں عوام کی نمائندگی کریں گے ۔

بی جے پی کو کرناٹک میں اقتدار میں آنے سے روکنے کے لیے ایس ڈی پی آئی لائحہ عمل تیار کرچکی ہے اور اس پر کام ہورہا ہے ، اب وقت کا تقاضا ہے کہ ریاست کی دیگر سیکولر سیاسی پارٹیاں بھی بی جے پی کو اقتدار میں آنے سے روکنے کے لیے ایس ڈی پی آئی کا ساتھ دیں۔اس اجلاس میں ایس ڈی پی آئی منڈیا ضلعی صدرمحمد طاہر،سکریٹری اصغر احمد،پاپولرفرنٹ منڈیا ضلعی صدرایم ایس رفیق،نورانی مسجد کے صدرآر ممتاز خان،صفدریہ مسجد صدرفاروق احمد،اڈوکیٹ لکشمن، جگن ناتھ،نیشنل ویمنس فرنٹ ضلعی کنوینر محترمہ ریشمہ بانو،ناگننا گوڈا اور دیگر سماجی کارکنان اور دانشوران سمیت سینکڑوں پارٹی کارکنان شریک رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...