آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی بنگلہ دیش حکومت پر سخت تنقید

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 31st August 2016, 8:46 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 31؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے ایک اور رہنما میر قاسم علی کو سپریم کورٹ کے نام نہاد فیصلے کے ذریعہ پھانسی دینے کی راہ ہموارکرنے کو آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نویدحامد صاحب نے شدید قابل ظلم قرار دیتے ہوئے شیخ حسینہ حکومت سے اس ظلم سے باز رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔نوید حامد صاحب نے کہا کہ بنگلہ دیش جماعت اسلامی اور اس کے قائدین میں کچھ خوبیاں رہی ہوں گی جس کی بنا پر حسینہ صاحبہ نے یکجہتی و یگانگت کا رشتہ قائم کیا تھاتو آج اچانک ان میں کیا خرابیاں پیدا ہو گئی ہیں کہ وہ ان کی موجودگی اور جان کی دشمن بن گئی ہیں!۔موصوف نے کہا کہ حالات گواہی دے رہے ہیں کہ ملک کے اسلام پسند وں کے خلاف موجودہ عوامی لیگ حکومت کی تمام ظالمانہ کارروائیاں انتقامی جذبے سے کی جارہی ہیں جو حد درجہ قابل افسوس ہیں۔مشاورت کے کل ہند صدر نے یہ بھی کہا کہ شیخ حسینہ ایک مسلم ملک کی وزیر اعظم ہیں اور ملک کی نامور شخصیات کے ناحق خون سے دنیا میں ان کے ملک کا وقار متاثر ہو گا، جو اس کے لئے نقصان دہ اور دین اسلام کی ساکھ کو متاثر کرے گا،لہٰذا مناسب ہے کہ وہ قتل و خون کی پالیسی سے گریز کریں اور ملک میں عدل و انصاف اور امن و امان کی فضا قائم کریں جس کی ان کے ملک کو شدید ضرورت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔