کوچی میں ایئرکرافٹ کیریئر پروجیکٹ کا جائزہ لیاگیا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 20th July 2018, 12:30 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:19/جولائی(ایس او نیوز /ٓئی این ایس انڈیا)کوچن شپ یارڈ لمٹیڈ (سی ایس ایل)میں دفاعی سیکریٹری جناب سنجے مترا (آئی اے ایس )نے ملک کی ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ایئرکرافٹ کیریئر(طیارہ بردار جہاز) پروجیکٹ کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس ایڈمرل اجیت کمار، بحریہ اسٹاف کے نائب چیف، وائس ایڈمرل ڈی ایم دیش پانڈے ، کنٹرولر وار شپ پروڈکشن اور ایکویزیشن اور جہاز رانی کے جوائنٹ سیکریٹری ستیندر پال سنگھ کے علاوہ ہندوستانی بحریہ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔دفاعی سیکریٹری کل کوچی پہنچے تھے۔دورے کے دوران دفاعی سیکریٹری کو وار شپ پروڈکشن کے سپرنٹنڈنٹ کموڈور سرل تھومس نے ایئر کرافٹ کیریئر کی تعمیر کی پیش رفت پر جانکاری دی ۔کوچن شپ یارڈ لمٹیڈ کے سی ایم ڈی جناب مدھو ایس نائر نے آؤٹ فٹنگ اور ٹرائل سرگرمیوں کے بارے میں شپ یارڈ کی توجہ کو اجاگر کیا ، جبکہ یہ پروجیکٹ اپنے فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ انہوں نے جہاز وقت پر ڈیلیوری کے لئے کوچن شپ یارڈ لمٹیڈ کے عزم کو دہرایا۔جہاز کا پروجیکٹ اگست 2013ء میں شروع کیا گیا تھا۔فی الحال اصل پروپلشن پلانٹ، پاور جینیریشن ایکوپمنٹ (بجلی تیار کرنے کے آلات)، ڈیک مشینری اور اوکزیلری ایکوپمنٹ نصب کردیئے گئے ہیں۔کیریئر ایکسپٹینس اور ٹرائلز ٹیم کے ذریعے جہاز کے نظام کے انِ ہاؤس ٹرائلزپہلے ہی شروع کردیئے گئے ہیں اور توقع ہے کہ 2020ء کے شروع میں سمندری ٹرائلز شروع کئے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔