اے آئی سی سی انچارج جنرل سکریٹری کی اچانک تبدیلی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 1st May 2017, 1:29 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:30/اپریل(ایس او نیوز) کانگریس پارٹی نے ایک اہم سیاسی تبدیلی کرتے ہوئے سینئر قائد ڈگ وجئے سنگھ کو ریاستی کانگریس کے انچارج کے عہدہ سے ہٹاتے ہوئے راہول گاندھی کے قریبی مانے جانے والے کیرلا کے رکن پارلیمان کے سی رینو گوپال کو مقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کردئے ہیں۔ حالیہ دنوں میں وزیر اعلیٰ سدرامیا یہ کہہ رہے ہیں کہ اگلے وزیر اعلیٰ بھی وہی ہوں گے، اسی طرح چھ سال کی میعاد مکمل ہونے کے باوجود کے پی سی سی صدر اور وزیر داخلہ کے عہدوں پر ڈاکٹر جی پرمیشور برقرار ہیں اور آئندہ بھی ان عہدوں پر برقرار رہنے کیلئے لابی چلارہے ہیں ایسے مرحلے میں پارٹی اعلیٰ کمان کے ذریعہ کی گئی تبدیلی ان قائدین کیلئے تشویش باعث ہوئی ہے۔ اب نئے عہدیداران عنقریب ریاست کا دورہ کریں گے۔ اور کے پی سی سی صدر کے عہدہ پر پرمیشور کی برقراری سے متعلق قائدین سے تبادلہئ خیال بھی کریں گے، سدرامیا کے ذریعہ اپنے حامی وزیر ایم بی پاٹل یا سابق وزیر ایس آر پاٹل کو کے پی سی سی صدر بنانے کی لابی چل رہی ہے۔ ان تمام لابیوں پر روک لگانے کے علاوہ تمام کو اعتماد میں لے کر چلنے والے لیڈر کو صدر بنانے کیلئے مختلف قائدین کے ذریعہ دباؤ ڈالا گیا تھا۔ کانگریس پارٹی میں سدرامیا کے فیصلوں کو ہی اہمیت دی جارہی تھی۔ بی جے پی میں پیدا شدہ داخلی انتشار کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوبارہ کانگریس کو برسر اقتدار لانے کیلئے اور اجتماعی قیادت کو نظر انداز نہ کرنے کے مقصد سے اعلیٰ کمان نے یہ اہم تبدیلی کی ہے۔ کئی دنوں سے یہ قیاس آرائیاں چل رہی تھیں کہ ڈگ وجئے سنگھ کی تبدیلی یقینی ہے۔ تو وہیں پارٹی سے ایس ایم کرشنا، کمار بنگارپا اور شیورامے گوڈا کے علاوہ سریش گوڈا جیسے قائدین الگ ہوچکے ہیں۔ اس کے باوجود بھی ریاستی لیڈروں کے ذریعہ موثر ردعمل نہیں ملا اور نہ ہی ان لوگوں نے اسے سنجیدگی سے لیا۔ اب کیرلا کے کے سی وینو گوپال کو انچارج جنرل سکریٹری نامزد کیاگیا ہے، جبکہ انچارج سکریٹریوں کے عہدوں پر فائز چلا کمار اور شانتا رام نائک کو تبدیل کرتے ہوئے ان کی جگہ مانکم تاگورے، ٹی سی وشنو ناتھ، مدھو یاکشی گوڈاور ساکے شیلاجا ناتھ پر مشتمل پانچ رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ وینو گوپال، اے آئی سی سی نائب صدر راہول گاندھی کے قریبی مانے جاتے ہیں۔جو این ایس یو آئی کے ذریعہ سیاسی میدان میں داخل ہوئے تھے اور وہ کیرلا کے علاوہ مرکزی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...