رافیل پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ، راہل گاندھی معافی مانگیں: بی جے پی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th December 2018, 11:06 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،14؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) فرانس سے 36 لڑاکا طیارے کی خریداری کے معاملے میں بدعنوانی کے الزامات پر سپریم کورٹ کی کلین چٹ ملنے کے بعد کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے بی جے پی نے جمعہ کو کہا کہ کانگریس پارٹی اور اس کے چیئرمین راہل گاندھی ملک کو گمراہ کرنے کیلئے معافی مانگیں۔بی جے پی کے قومی ترجمان سید شاہنواز حسین نے بتایاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ کانگریس پارٹی اور اس کے چیئرمین راہل گاندھی نے ملک کو گمراہ کیا ہے۔راہل گاندھی نے ملک کے ایماندار وزیر اعظم کے دامن پر داغ لگانے کا کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں بھی مختلف پروموشنل جلسوں میں کانگریس پارٹی اور اس کے رہنماؤں نے وزیر اعظم کی شبیہہ کو خراب کرنے کی کوشش کی۔اب جب سپریم کورٹ نے رافیل معاملے میں کلین چٹ دے دی ہے اس وقت کانگریس پارٹی اور اس کے لیڈر جواب دیں۔حسین نے کہا کہ عدالت نے نہ صرف اس معاملے میں دائر پٹیشن کو مسترد کیا بلکہ پورے عمل کو صحیح پایا۔بی جے پی ترجمان نے کہا کہ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان کے انتخابات میں بھی رافیل معاملے پر الزام لگا کر سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی گئی۔اب ان ریاستوں میں حلف لینے سے پہلے کانگریس کو ریاست کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پورا ملک وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ کھڑا ہو گیا ہے اور 132 کروڑ عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے فرانس سے 36 رافیل لڑاکا طیاروں کی خریدی کے معاملے میں نریندر مودی حکومت کو جمعہ کو کلین چٹ دے دی۔ عدالت نے کہا کہ اربوں ڈالر کی قیمت کے رافیل سودے میں فیصلہ سازی کے عمل پر شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ جنگجوؤں کی ضرورت ہے اور ملک ان طیاروں کے بغیر نہیں رہ سکتاہے۔عدالت نے کہا کہ قیمتوں کے تقابلی تفصیلات پر فیصلہ لینا عدالت کا کام نہیں ہے۔خریداری، قیمت اور آفسیٹ پارٹنر کے معاملے میں مداخلت کے لئے اس کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔