بہار کے بعد اب یوپی میں بی جے پی کا آپریشن؛ ایس پی اور بی ایس پی دونوں پارٹیوں کے ممکنہ اتحادکوروکنے کی ہرممکن ہوگی کوشش

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th July 2017, 1:28 AM | ملکی خبریں |

لکھنو27جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)  بہار میں قلعہ فتح کرنے کے بعد اب بی جے پی کا اگلا نشانہ یوپی ہوگا۔یوپی میں اپوزیشن کے ممکنہ مہاگٹھ بندھن کومنہدم کرنااب بی جے پی کی ترجیح ہے۔نتیش کمارکی حلف برداری کی تقریب کے فوراََبعدیوپی کے وزیراوربڑے لیڈرسددھارتھناتھ سنگھ نے ٹویٹ کرکے اس کا اشارہ کر دیاہے۔

اپوزیشن کے دو بڑے سورماؤں اکھلیش یادو اور مایاوتی کوکمزور کرنے میں بی جے پی کوئی کسرنہیں چھوڑے گی۔ویسے بھی ایس پی اور بی ایس پی دونوں ہی اپنی اندرونی مسائل سے دوچارہیں۔ایسے میں بی جے پی کاکام آسان ہوسکتاہے۔بی جے پی کی پہلی کوشش ہوگی کہ دونوں کااتحادہوہی ناپائے۔اگراتحاد ہوتا بھی ہے تو دونوں جماعتوں کو اتنا کمزور کر دیا جائے کہ وہ بے اثر رہیں۔اس سیاسی آپریشن میں سی بی آئی کا بھی کردارہوسکتاہے۔

اکھلیش حکومت کے کئی کاموں کی سی بی آئی جانچ کی سفارش یوگی آدتیہ ناتھ کرچکے ہیں۔اس کے ساتھ ہی آمدنی سے زیادہ جائیدادکے معاملے بھی چل رہے ہیں۔یادگاری گھوٹالے میں مایاوتی کے پرانے سپہ سالارنسیم الدین کی جانچ جاری ہے۔مایاوتی سے الگ ہو چکے لوگ ان مشکلات بڑھائیں گے، اس میں کوئی شک نہیں ہے۔یادوسنگھ کیس ایس پی اور بی ایس پی دونوں پر بھاری پڑ سکتا ہے۔یوپی بی جے پی کے جنرل سکریٹری وجے بہادر پاٹھک نے کہاکہ اتحادکاانجام براہوتاہے۔جہاں تک سی بی آئی کی بات ہے توقانون اپنا کام کرے گا، اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔