بنگلورومیں ایر و انڈیا ایر شو ، غیر معمولی حفاظتی انتظامات ،ٹریفک کی نگرانی کے لئے منصوبہ تیار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th February 2019, 11:52 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍فروری(ایس او نیوز) شہر گلستان بنگلو رمیں 20فروری سے ایرو انڈیا 2019 کاآغاز سخت سکیورٹی کے درمیان ہونے جارہا ہے۔ جموں وکشمیر میں پلوامہ حملے کے بعد ملک بھر میں بڑی ہوئی چوکسی کے درمیان اس شو کی شروعات ہورہی ہے۔ شہر کی پولیس نے ایر شو کے لئے غیر معمولی انتظامات کا اعلان کیا ہے۔ یہاں حفاظتی انتظامات پر تقریباً چار ہزار پولیس جوان اور اعلیٰ افسر متعین رہیں گے۔

شہر کے پولیس کمشنر سنیل کمار نے آج ایک اخباری کانفرنس کے دوران بتایا کہ یلہنکا ایر بیس میں ایر شو کے لئے سیکورٹی انتظامات کے ساتھ ایر شو کی مختلف تقریبوں میں شرکت کے لئے اہم ترین شخصیتوں کی آمد کے مدنظر غیر معمولی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ ایر بیس کے اندر اور باہر سکیورٹی کے لئے تین الگ الگ پولیس کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں اور شفٹوں کی بنیاد پر یہ تمام کنٹرول روم متحرک رہیں گے۔ایر بیس کے ا طراف آنے والے تمام محلوں میں گشت ابھی سے بڑھادی گئی ہے۔ ایر شو میں داخلے کے تمام بارہ گیٹوں پر حساس ترین سکیورٹی ، پولیس ، نیم فوجی دستوں اور ایر فورس کے اشتراک سے مہیا کرائی جائے گی۔

ایر شو کے دوران فضائی کرتبوں کا نظارہ کرنے کے لئے بڑی تعداد میں عوام کی شرکت کو دیکھتے ہوئے ٹریفک پولیس نے بھی نگرانی کے لئے الگ سے منصوبہ مرتب کیا ہے۔ ہبال فلائی اوور سے ایر فورس اسٹیشن تک ٹریفک کے لئے متبادل سڑک مہیا کرائی گئی ہے، اور صرف ایر شوکا رخ کرنے والوں کے لئے ایک مخصوص سڑک متعین کی گئی ہے۔ ایر بیس سے اڑانوں کی نگرانی کے لئے مسلح جوان جابجا متعین رہیں گے۔ پولیس کی مدد کے لئے ایر فورس کے علاوہ بی ایس ایف ، سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس اور دیگر نیم فوجی دستے تعینات کئے جائیں گے۔ ہنگامی حالات سے نپٹنے کے لئے شہر کی پولیس نے چار خصوصی ٹیمیں پہلے ہی ترتیب دی ہیں۔ مختلف دفاعی تنظیموں سے آنے والے سائنسدانوں کا قیام جس ہوٹل میں رہے گا وہاں بھی خصوصی سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے مرکزی حکومت کی ہدایت کے پیش نظر سخت قدم اٹھائے گئے ہیں۔ اس دوران اس ایرو انڈیا ایر شو میں دنیا کی معروف دفاعی کمپنیوں سے جدید ترین طیارے کرتب کے لئے بنگلور پہنچ چکے ہیں۔ ان طیاروں نے اپنی اڑانوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔ ایر شو کے افتتاح سے پہلے ہی تجرباتی اڑان شہریان بنگلور کی مرکز توجہ بنے ہوئے ہیں۔ ان میں ایر بس ،امریکہ کے ایف 16 اور ایف 18جنگی طیارے آئے دن غلط وجوہات کے سبب سرخیوں میں چھارہے رافیل طیارے اور دیگر طیارے شامل ہیں۔

اس ایر شو میں شریک ممالک میں امریکہ ، روس ، برطانیہ ، جرمنی، اسرائیل، اٹلی ، جاپان ، کوریا، جنوبی افریقہ ، سعودی عرب، سوئٹزر لینڈ ، یوکرین ، متحدہ عرب امارت وغیرہ سے 372کمپنیاں شامل ہیں۔ ان کمپنیوں سے وابستہ 61 سے زائد طیارے حصہ لیں گے۔ اس کے علاوہ ہندوستان سے ایچ اے ایل ، بی ایچ ای ایل ، بی ای ایل، ڈی آر ڈی او ، بی ای ایم ایل اور دیگر دفاعی ایجنسیوں کے علاوہ دفاعی شعبوں میں مصروف دیگر کمپنیاں بھی حصہ لیں گی۔ اس ایر شو کے دوران وزیر دفاع نرملا سیتارامن اور دیگر دفاعی افسروں سے مختلف ممالک کے دفاعی وفود کی ملاقات بھی طے ہے، اور امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ اس ایر شو کے دوران کئی دفاعی معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ 

تیجس کی اچانک لینڈنگ پر افراتفری: آج ایر شو کے تجرباتی اڑانوں کے دوران خالص ہندوستانی ساخت کے جنگی طیارے تیجس کی غیر متوقع لینڈنگ کے سبب کچھ دیر کے لئے ایر فورس اسٹیشن پر افراتفری مچ گئی۔ بتایاجاتا ہے کہ اس طیارے کا پیارا شوٹ اچانک کھل جانے کے سبب اسے لینڈنگ کرنی پڑی۔ ہنگامی طور پر فائر فورس کی گاڑیاں رن وے پر پہنچ گئی تھیں، لیکن کوئی حادثہ رونما نہیں ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...