بنگلورو میں فروغ سیاحت کیلئے برانڈ بنگلور منصوبہ تیار: پریانک کھرگے کا بیان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th July 2016, 12:10 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔30/جولائی(ایس او نیوز) شہر بنگلور میں فروغ سیاحت کیلئے برانڈ بنگلور عملی منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ جس کے ذریعہ شہر بنگلور کی بین الاقوامی شہرت میں چار چاند لگائے جائیں گے۔ یہ بات آج وزیر سیاحت پریانک کھرگے نے کہی۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہر بنگلور کی ہمہ جہت ترقی اور یہاں کی سیاحت کو بڑھاوا دینے کیلئے ان کی صدارت میں بنگلور ٹورزم اڈوائزری کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ عالمی سطح پر بنگلور کی سیاحت کو بڑھاوا دینے کے ساتھ بنگلور کی روایتی شہرت کو مختلف ممالک میں عام کرنے اور سیاحوں کو بنگلور کی طرف راغب کرنے کی مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ بنگلور میں فروغ سیاحت کو آنے والے دنوں میں میرانڈ بنگلور کے طو ر پر متعارف کرایا جائے گا۔ میرانڈ بنگلور کے تحت شہر بنگلور کے تصور کو ایک نئی سمت دی جائے گی۔عالمی سطح پر سیاحت کے منتخب مقامات میں بنگلور کا شمار کرنے کیلئے یہاں کے ماحولیاتی، تفریحی اور میڈیکل ٹورزم کو بڑے پیمانے پر بڑھاوا دیا جائے گا۔ بنگلور کی دست کاری، یہاں کے میلے اور دیگر تقریبات کا سالانہ ٹائم ٹیبل مرتب کیاجائے گا۔ اس کے علاوہ سیاحوں کی سہولت کیلئے شہر کے بنیادی انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے پر خاص توجہ دی جائے گی۔ پریانک کھرگے نے کہاکہ بنگلور کی تاریخ 2017 میں 480 سال پرانی ہوجائے گی۔ اس موقع پر بنگلور کے بنیادی کنڑیگاؤں نے شہر کی تہذیب وتمدن کو عام کرنے کیلئے کیا خدمات انجام دی ہیں اس کے بارے میں بڑے پیمانے پر تعارفی مجالس کا اہتمام کیا جائے گا۔مسٹر پریانک نے کہاکہ شہر بنگلور ساری دنیا میں واحد کاسموپولیٹن شہر کے طور پر آگے بڑھ رہا ہے۔ 2015کے دوران 1.8 کروڑ غیر ملکی سیاحوں نے بنگلور کا رخ کیا۔ ان میں سے 25فیصد لوگوں نے پہلی بار بنگلور کا رخ کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ان سیاحوں کے ذریعہ شہر کو کم از کم 450ارب ڈالر کی آمدنی ہونی چاہئے تھی جو نہیں ہوئی۔ آنے والے دنوں میں شہر کی روایتی، سائنسی، مذہبی، جنگلاتی، اور ثقافتی سیاحت کو بڑھاوا دینے کے ساتھ شہر کے کھانے پینے کے طریقوں کو عام کرنے کے سلسلے میں بھی محکمہ خصوصی مہم چلائے گا۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...