فرضی آئی اے ایس افسر بن کر ٹھگی کرنے والا گرفتار

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 9th January 2019, 2:21 AM | ملکی خبریں |

نوئیڈا:8/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)محکمہ انکم ٹیکس کا چیف کمشنر بن کر پولیس سے دکان خالی کروانے کی کوشش کر رہے ایک فرضی آئی اے ایس افسر کو تھانہ سورج پور پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ ایس پی دیہات ونیت جیسوال نے بتایا کہ پیر کی شام ایک شخص اپنی گاڑی سے تھانہ سورج پور پہنچا۔ اس نے اپنے آپ کو آئی اے ایس افسر ابھے بہل بتایا۔ ایس پی نے بتایا کہ بہل نے تھانہ انچارج سے کہا کہ وہ دہلی کا چیف کمشنر انکم ٹیکس ہے۔ اس نے انسپکٹر سائٹ۔ 4 میں واقع ایک دکان کو خالی کروانے کے لئے کہا۔ انہوں نے بتایا کہ بات چیت کے دوران پولیس کو شک ہوا کہ یہ شخص آئی اے ایس افسر نہیں ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ شک کی بنیاد پر پولیس نے اس سے شدت سے پوچھ گچھ کی، تو پتہ چلا کہ وہ فرضی افسر بن کر ٹھگی کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ا بھے بہل کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس سے فرضی وزٹنگ کارڈ، منسٹری آف فنائنس کا شناختی کارڈ، بھارت حکومت لکھی ہوئی ایک گاڑی برآمد کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نوئیڈا کے سیکٹر 15۔ Aمیں رہتا ہے.\پولیس کو تفتیش کے دوران ملزم نے بتایا کہ سیکٹر 15۔ِ Aمیں کافی بیوروکریٹس رہتے ہیں* ان لوگوں کے رہن سہن کو دیکھ کر اس کے دماغ میں یہ خیال آیا کہ وہ فرضی افسر بن کر لوگوں سے ٹھگی کر سکتا ہے۔ اس کے بعد ابھے بہل نے اپنے آپ کو انکم ٹیکس کا کمشنر بتا کر لوگوں سے ٹھگی کرنی شروع کر دی تھی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔