آروشی -ہیم راج قتل: چار سال کے بعد تلوار جوڑے کی جیل سے رہائی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th October 2017, 11:18 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،16؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) راجیش اور نوپور تلوار جنہیں آروشی -ہیم راج قتل کیس میں قصورتھے پیر کے روز غازی آباد کے ڈاسنا جیل سے رہائی ملی ۔ سی بی آئی عدالت کی طرف سے عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد راجیش او رنور پور تلوار2013سے غازی آباد کے ڈاسنا جیل میں قید تھے ۔ حالانکہ راجیش او رنوپور تلوار ہر 15دن کے بعد غازی آباد ، ڈاسنا جیل جاکر ان مریضوں کو دیکھیں گے جو دانت کے مسائل سے دو چار ہیں ۔ اس سے پہلے راجیش تلوار کے بھائی دنیش تلوار ان کے وکیل منوج سسودیا اور تنویر احمد میر ڈاسنا پہنچ چکے تھے ۔ تلوار جوڑے کے وکیل نے پہلے ہی کہا تھا کہ ان کی رہائی سموار کو ہو سکتی ہے ؛ کیونکہ کل مہینہ کا دوسرا سنیچر ہے ، سنیچر کو تلوار جوڑے کو کورٹ کا حکم پہنچنے میں تاخیر کی وجہ سے انہیں دو دن مزید جیل میں گذارنے ہوں گے ۔ ڈاسنا جیل سپرنٹنڈنٹ ددھی رام موریہ نے کہا تھا کہ ہم عدالتی حکم نامہ کے بعد ہی رہا کریں گے ۔کسی بھی قیدی کی رہائی کے دو طریقے ہیں ۔ جیل حکام نے کہا کہ یا تو الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم نامہ کی نقل کا براہ راست جیل انتظامیہ کو بھیجی جائے یا اسے سی بی آئی عدالت کے ذریعے بھیجا جائے جس کے تحت قیدی کو سزا سنائی گئی ہے ۔ موریہ نے کہا 99فی صد مقدمات میں، ہمیں ڈاک آرڈر کے ذریعہ عدالتی حکم نامہ کی کاپی ملتی ہے ۔ اگر ہمیں فیصلہ کی ہارڈ کاپی براہ راست دی جائے تو ہم ان کو رہا کرسکتے ہیں ۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے 2008 کے ڈبل مرڈر کیس میں راجیش اور نوپور تلوار جوڑے کو بری کر دیا تھا ان پر اپنی بیٹی آروشی اور گھریلو ملازم ہیم راج کے قتل کا الزام تھا ۔دونوں کی لاش بالترتیب دو دن کے وقفہ میں راجیش تلوار کے مکان سے برآمد ہوئی تھی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔