بی بی ایم پی انتخابات 108خواتین امیدوار اتارنے عآپ کافیصلہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th March 2019, 11:12 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو ،7؍مارچ (ایس او  نیوز) آنے والے بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے ( بی بی ایم پی ) انتخابات میں کم سے کم 108خواتین کو امیدوار بنایا جائے گا۔ بی بی ایم پی کے 192وارڈوں میں خواتین کے لئے 50فیصد ریزرویشن کے باوجود مزید خواتین امیدوار بن سکتی ہیں ،اس بات کو مدنظر رکھ کر آپ نے 108وارڈوں میں خواتین کو اپنا امیدوار بنانے کااعلان کیا ہے ۔

پریس کلب میں اخباری کانفرنس کے د وران عاپ لیڈر مالو کا گبی وانی نے بتایا کہ جو وارڈ خواتین کو مختص کئے جائیں گے۔ ان وارڈوں کے علاوہ دیگر وارڈس میں جہاں خواتین امیدوار اپنی جیت درج کرسکتی ہیں ایسے وارڈوں کی نشاندہی کرکے پارٹی یہاں سے خاتون امیدواروں کو میدان میں اتارے گی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں سیاسی پارٹیاں خواتین کی فلاح و بہبودی کا وعدہ کرکے انہیں پوری طرح نظر انداز کرتی آرہی ہیں۔ اس کے علاوہ خواتین کو آگے بڑھنے کا موقع تک نہیں دیا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خواتین سیاست اور انتظامیہ میں بھی اپنی صلاحیتوں کو منوا تے ہوئے مردوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر آگے بڑھ سکتی ہیں ۔ صرف انہیں موقع کی تلاش ہے ۔ خواتین کو موقع فراہم کرنے کے مقصد سے سہی آنے والے بی بی ایم پی انتخابات میں 108سیٹیں خواتین کے لئے مختص کرنے کا عاپ نے فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بی بی ایم پی میں ڈمی کارپوریٹران کی تعداد بڑھنے لگی ہے ۔ خواتین کارپوریٹر کٹھ پتلی بننے کی بجائے اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھا کر خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے کام کریں گیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...