آپ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے شراب فروخت کے 400لائسنس دئیے گئے: یوگیندر

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 27th August 2016, 8:52 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 27؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سوراج ابھیان کے لیڈر یوگیندر یادو نے آج الزام لگایا کہ آپ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد سے مختلف زمروں کے تحت شراب کی فروختگی کے لیے 400سے زیادہ لائسنس دیا اور دہلی میں شراب کی کھپت کم کرنے کا اروند کیجریوال کا وعدہ ایک ڈرامہ ہے۔یادو نے شاپنگ مالز ایل 10اور ڈپارٹمنٹل اسٹورایل 12میں خوردہ دکانیں کھولنے کے لیے لائسنس دینے میں بے ضابطگیوں کا الزام لگایا۔انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اصلی کھیل یہاں ہورہا اور وہ اس سے جلد پردہ اٹھائیں گے۔مبینہ پارٹی مخالف سرگرمیوں کے لیے عام آدمی پارٹی سے نکالے گئے یادو نے کہا کہ دہلی میں آپ حکومت نے نشہ سے بچاؤکی مہموں پر محض 16000روپے خرچ کیا ۔انہوں نے دعوی کیا کہ یہ اعداد و شمار سرکاری ریکارڈ سے لئے گئے ہیں ۔یادو نے کہاکہ حکومت نے شراب کی دکانوں کے بارے میں چار آر ٹی آئی درخواستوں پر چار الگ الگ جواب دیا ، لیکن گہرائی سے چھان بین کرنے پر ہمیں پتہ چلا کہ 10؍اگست تک 399نئے لائسنس دئیے جا چکے ہیں۔اب یہ 400سے تجاوز کر گئے ہوں گے۔کیجریوال کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے یادو نے کہا کہ یہ بات مضحکہ خیز ہے کہ اسی شخص نے نئی شراب کی دکانیں کھولے جانے سے پہلے اپنی کتاب ’سوراج‘میں لوگوں کی اور خاص طور پر خواتین کی رضامندی لینے کو اہمیت دی۔یادو نے ویڈیو کلپ بھی چلایا جس میں کیجریوال مبینہ طور پر اسمبلی انتخابات کی تشہیری مہم کے دوران اسی طرح کا وعدہ کرتے نظرآ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں محلہ سبھاؤ ں کو مزید اختیارات دینے کا دہلی حکومت کا حالیہ اقدام محض دھوکہ ہے اور ان اداروں کو کسی طرح کی قانونی بنیاد فراہم کرنے کے لیے نوٹیفکیشن تک نہیں دیا گیا ہے جن کی تعداد تقریبا 3000ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔