السور سوئمنگ پول کا تجدید کے بعد افتتاح

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 20th April 2017, 12:49 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:19/اپریل(ایس او نیوز)شہر بنگلور سمیت ریاست کے مختلف مقامات میں نوجوانوں کو ورزش کیلئے تیراکی کی سہولت مہیا کرانے کے مقصد کے تحت مختلف مقامات پر سوئمنگ پولس کی تعمیر کیلئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا جائے گا۔یہ اعلان آج ریاستی وزیر برائے کھیل کود، امور نوجوانان اور مچھلی پالن پرمود مادھوا راج نے کیا۔آج شہر کے السور تالاب سے متصل کینسنگ ٹن سوئمنگ پول کا جدید کاری کے بعد افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سوئمنگ پول کی تیاری سے بہت سارے کھیل کود کو بڑھاوا دیا جاسکتاہے۔ ساتھ ہی ریاست میں تیراکی کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس مقصد کیلئے ریاستی حکومت نے نشاء ملت اکاڈمی کو تیراکی کو پروان چڑھانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ اس اکاڈمی کے ذریعہ تیراکی کی صلاحیتوں کو پروان چڑھاکر انہیں ریاستی اور ملکی سطح پر نمائندگی کا موقع دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ شہر بنگلور میں تمام سوئمنگ پولس کو بی بی ایم پی کی طرف سے چلایا جاتاہے، لیکن اس سوئمنگ پول میں تیراکی کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے مقصد سے اسے نشاء ملت اکاڈمی کے حوالے کیاگیا ہے۔ اس موقع پر وزیر شہری ترقیات وحج جناب روشن بیگ نے کہاکہ دیگر کھیلوں کو جس طرح حوصلہ افزائی ملتی ہے اسی طرز پر تیراکی کو بھی حوصلہ افزائی ملنی چاہئے۔ تقریب میں رکن لوک سبھا پی سی موہن، میئر جی پدماوتی، کورٹ اتھارٹی کے نائب چیرمین میر روشن علی، اور محکمہ ئ کھیل کود کے ڈائرکٹر انوپم اگروال موجود تھے۔یہ سوئمنگ پول جو شہر بنگلور کے چند قدیم سوئمنگ پولس میں سے ایک ہے۔290 لاکھ روپیوں کی لاگت پر اس کی تجدید کی گئی ہے۔ اس میں پانی رسنے کی شکایات عام تھیں، ساتھ ہی یہاں کا گندہ پانی اس پول کو استعمال کے قابل نہیں رکھ پاتا، اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے مقامی رکن اسمبلی جناب روشن بیگ نے اس کی تجدیدکا بیڑہ اٹھایا۔ یہاں پر رساؤ سے نمٹنے کیلئے نئی کانکریٹ دیواریں اور نئی فلٹریشن یونٹ نصب کی گئی۔ 50میٹر لمبے 18میٹر چوڑے سوئمنگ پول کی گہرائی 1.1میٹر سے پانچ میٹر تک بنائی گئی ہے۔ اس سوئمنگ پول میں تیراکوں کو ڈائیونگ (چھلانگ)کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...