مدرسہ باب العلوم میں ’شہید اشفا ق اللہ خان ؒ کی حیات وخدمات ‘پر ایک روزہ سمینارکا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 6th November 2018, 1:20 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:5/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)معروف انسانی حقوق کارکنوں نے ایک پروگرام کے دوران شہیداشفا ق اللہ خانؒ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ عظیم محب وطن اور راسخ العقیدہ اشفا ق اللہ خان کی قومی محبت ان کیلئے اپنے مذہب سے کم نہیں تھی ۔ جعفرآبا د کے مدرسہ باب العلوم میں’مجاہد آزادی اشفا ق اللہ خان ؒ کی حیات وخدمات ‘کے عنوان پر منعقدسمینار میں اہم شخصیات نے اشفا ق اللہ خان کی زندگی کے احوال بیان کئے اوراُنکی قومی وملی خدمات کو ناقابل فراموش بتاتے ہوئے کہاکہ اشفا ق اللہ خان جیسے سخت اور قوم پرست اپنے سینے میں وطن عزیز کی آزادی کیلئے تڑپ رکھتے تھے ، یہی وجہ ہے کہ انگریزوں کی غلامی کے چنگل سے ہندوستان کو آزادکرا نے کیلئے انہوں نے اپنی جان کی بازی لگادی ۔مدرسہ کے ناظم مولوی داؤ د ظفر امینی کی صدارت میں منعقد پروگرام میں آل انڈیا یونانی طبی کا نگریس کے سربراہ ڈاکٹر سید احمد خان ،آل انڈیا ملی کو نسل (صوبہ دہلی) کے سرپرست ڈاکٹر الحا ج پرویز میاں ،سد بھاؤنا وکاس منچ کے قومی صد ر مولوی محمدجاویدقاسمی صدیقی نے اپنی گفتگو میں شہید اعظم اشفا ق اللہ خان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ملک کی آزادی کیلئے اشفا ق اللہ خان نے ہنسی خوشی جام شہادت نوش کیا۔پروگرام میں موجود مقررین نے اشفا ق اللہ خان کے ذریعہ جیل میں لکھے گئے ایک خط کے حوالہ سے کہاکہ انہوں نے ہم وطنوں سے اپیل کی تھی کہ آپکا مذہب ،آپکی روایات چاہے کچھ بھی ہو ، ان سے اوپر اٹھ کر ملک کی خدمات میں ایک دوسرے سے تعاون کیجئے ،حکومت برطانیہ سے لوہا لیجئے اور ملک کو آزاد کرائیے۔ قبل ازیں کہکشاں نے تلاوت قرآنی سے تقریب کاآغاز کیا جبکہ ناظرین ،نصرین ،ببلی نے نعت شریف پیش کی اور آسیہ ،صوفیہ ،ریشما ،علیشاں نے تقریر پیش کی ۔پروگرام کو کامیاب بنا نے میں محسن صدیقی ،محمد نفیس ،محمد ارسلان خان ودیگرنے اہم کردار ادا کیا۔پروگرام کی نظامت حکیم عطاء الرحمان اجملی نے کی جبکہ اختتام پر حافظ غفران نقشبندی نے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔