ٹائمس پرو پٹنہ کے 95 فیصد طلباء کی بڑے بینکوں اور این بی ایف سی ہوئی تقرری

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 12th August 2018, 1:38 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ:11/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) گزشتہ 6 سالوں سے اپنے 95 فی صد طالب علموں کی کامیاب تقرری کا جشن مناتے ہوئے ٹائمس پرو نے 11 اگست کو خصوصی اعزاز تقریبات کا اہتمام کیا۔اس اعزاز تقریب میں پٹنہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر، مسٹر راس بہاری پرساد سنگھ مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے اور انہوں نے سب سے بڑے بینکوں اور این بی ایف سی میں اچھا عہدہ پانے والے ٹیلنٹیڈ طلباء کو نوازا۔تقریب میں خطاب کرتے ہوئے، پٹنہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر، راس بہاری پرساد سنگھ نے کہا کہ "ٹائمس پرو صنعتی تبدیلی کی مانگ کو پورا کرنے میں تمام اسٹیک ہولڈرس اور تعلیمی صنعت کی ترقی میں مدد کررہا ہے۔بہار اور جھارکھنڈ بے روزگاری کے مسئلے کا سامنا کر رہے ہیں۔اہم وجہ صنعت میں دستیاب تعلیم اور ملازمت کے ذریعہ حاصل کردہ علم کے درمیان خلا ہے۔ لہذا انہوں نے طلباء کو ٹائمس پرو جیسے ادارے سے مدد حاصل کی اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سنبھالنے کی حوصلہ افزائی کی ہے۔یہ تقریب پاٹلی پتر اکزوٹیکا، پٹنہ میں منعقد ہوئی اور اس میں ایلومینی کمیونٹی نے اپنے تجربات کے ساتھ بتایا کہ ٹائمس پرو نے انہیں کس طرح عالمی کارپوریٹ دنیا کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار کیا۔ان میں سے ایک کہانی للن کے بارے میں ہے۔ وہ کارپینٹر کا بیٹا ہے جو پٹنہ کے غریب خاندان سے آیا ہے۔ ٹائمس پرو کے ساتھ، وہ بینکر بننے کا خواب پورا کرنے میں کامیا ب ہوا۔ مہمان خصوصی، پٹنہ یونیورسٹی کے سابق وی سی اورسابق شعبہ صدر، جغرافیہ ڈاکٹر ایل این رام نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، '' ٹائمس پرو کا طلباء کو آگے بڑھنے اور صنعت کی ضروریات کے مطابق تیار ہونے میں مدد کرنے کا مقصد میرے اس یقین کو مضبوط کرتا ہے کہ ہمارا تعلیمی نظام ترقی کی جانب گامزن ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔