راجیہ سبھا کے 87 فیصد امیدوار کر وڑ پتی، جے ڈی یو کے مہندر پرساد سب سے امیر
نئی دہلی22 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)راجیہ سبھا کا آئندہ الیکشن لڑ رہے 87 فیصد امیدوار کروڑ پتی ہیں، وہیں جے ڈی یو کے مہندر پرساد4,078کروڑ روپے کی جائیدادکے ساتھ سب سے امیر امیدوار ہیں۔ اے ڈی آر کی جانب سے جاری ایک بیان میں اس کی اطلاع دی گئی ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق سماج وادی پارٹی کی جیا بچن کے پاس 1,001 کروڑ روپے سے زیادہ ، جنتا دل سیکولر کے بی ایم فاروق کے پاس 766 کروڑ روپے سے زیادہ ، کانگریس کے ابھیشیک منو سنگھوی کے پاس 649 کروڑ روپے سے زیادہ اور ٹی ڈی پی کے سی ایم رمیش 258 کروڑ روپے سے زیادہ کی ملکیت ہے۔ریلیز کے مطابق بی جے ڈی کے اچتا نند سامنتا کے حلف نامے کے مطابق ان کے پاس سب سے کم 4.96 لاکھ روپے کی جائیداد ہے۔