بنگلور میں یوم آزادی کی رنگارنگ تقریب؛ وزیراعلیٰ کماراسوامی نے کئی ایک مسائل کو حل کرانے کی، کی یقین دھانی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th August 2018, 9:11 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔15؍اگست(ایس او نیوز) ہر سال کی طرح امسال بھی بنگلو رمیں  یوم آزادی کی رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نےپرچم کشائی کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی مخلوط حکومت نے تمام کو تعلیم ، صحت اور سماجی تحفظ کو اپنا مقصد بناتے ہوئے ریاست کی ترقی کے لئے انہی تین چیزوں کو کسوٹی کے طور پر اپنا کر کام کرنا شروع کیا ہے۔

 بحیثیت وزیر اعلیٰ جشن آزادی کے مرکزی جلسے میں کماراسوامی نے رنگا رنگ پریڈ کی سلامی لینے کے بعد شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاستی حکومت چاہتی ہے کہ کسانوں کی مشکلیں دور کرنے کے ساتھ مزدوروں کو بروقت روزگار مہیا کرائے۔ ریاست کے عام آدمی کی مشکل دور کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کا یہ موقف شروع سے رہا ہے کہ ریاست کے تمام علاقوں کی ترقی کی جانب توجہ دی جائے ، اور ریاست کو متحد رکھ کر ہی ملک کی ترقی کے گراف میں کرناٹک کے مقام ومرتبے کو اور بھی بلند یوں پر لے جانے کی جدوجہد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے سرحدی علاقوں میں آباد کنڑیگاؤں کے مفادات کی حفاظت کے لئے پڑوسی ریاستوں سے تال میل کو بہتر بنایا جائے گا۔

کمار سوامی نے کہاکہ زراعت ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ اسے مضبوط کرنے کے لئے ریاستی حکومت نے مصمم ارادے کے ساتھ کسانوں کے قرضے معاف کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ کوآپریٹیو بینکوں کے قرضے معاف کردئے گئے ہیں۔ تجارتی بینکوں کے قرضوں کو جلد معاف کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں فروغ ہنر کے لئے ایک مخصوص یونیورسٹی بہت جلد وجود میں آرہی ہے۔ مختلف اضلاع میں صنعتی کلسٹرس کے قیام کے ذریعے روزگار کے مواقع بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے حکومت کی کوششوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہا کہ ریاست کے ہر دیہات کو بجلی پہنچانے کے ساتھ تمام ز رعی پمپ سیٹوں کے لئے بجلی کی ترسیل مہیا کرانے کا کام جاری ہے۔

تعلیم کو مشعل حیات قرار دیتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ ریاستی حکومت کئی سرکاری اسکولوں کی تجدید کے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ دیہی علاقوں میں طلبا کو رہائشی تعلیم کی سہولتوں سے آراستہ کرنے اقامتی کالج شروع کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ صحت عامہ کے شعبے کو مضبوط کرنے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ آروگیہ کرناٹک اسکیم کو ریاست گیر پیمانے پر بڑھاوا دیا گیا ہے۔ ریاست کے انتظامیہ کو چست کرنے کے لئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ مہینے میں ایک مرتبہ اپنے اضلاع کے مختلف تعلقہ جات کا دورہ کریں اور وہاں کے انتظامیہ کا جائزہ لے کر ریاستی حکومت کو رپورٹ روانہ کریں۔

انہوں نے کہاکہ تعلقہ اور ہوبلی سطحوں پر اگر اعلیٰ افسر پہنچ کر کام کریں تو عوام کے مسائل کو بخوبی جاننے میں مدد ملے گی۔ روزگار کی فراہمی کے لئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کرنے پر زور دیتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ افسروں کو چاہئے کہ وقتاً فوقتاً ضلع اور تعلقہ سطحوں پر سرکاری تنصیبات خاص طور پر اسکولوں ، اسپتالوں وغیرہ کا غیر متوقع معائنہ کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ یہاں جاری عوامی خدمات میں کسی طرح کا خلل نہ پڑنے پائے۔

ریاست بھر میں موسلادھار بارش اور سیلاب کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ قدرتی آفت کی وجہ سے ریاست کے جن خاندانوں کو پریشانی اٹھانی پڑ رہی ہے انہیں تیزی سے معاوضہ فراہم کرنے کے لئے قدم اٹھائے جائیں۔ ریاست میں نظم وضبط کی صورتحال کو نقصان پہنچا نے کے لئے سماج دشمن عناصر کی کوششوں کا سختی سے سرکوبی کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ امن وامان برقرار رکھنے کے لئے جو بھی احتیاطی تدابیر درکار ہیں وہ اپنائی جائیں گی۔

محکمۂ پولیس کی تجدید کو ضروری قرار دیتے ہوئے کمار سوامی نے کہا کہ اس پر ریاستی حکومت کافی عرصے سے کام کررہی ہے۔ ایک مضبوط ، مستحکم اور تعلیم یافتہ کرناٹک کی تعمیر پر ہر ایک کاربند رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ حکومت اپنے ان خوابوں کو شرمندۂ تعبیر بنانے کے لئے ہر سطح سے تعاون چاہتی ہے۔شہر بنگلور میں فلیکس اور بینر ہٹانے کے لئے ہائی کورٹ کی ہدایت پر جاری مہم کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بنگلور کی مانند آنے والے دنوں میں پوری ریاست کو فلیکس اور بینروں سے آزاد کرنے کی مہم چلائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ہر شعبے میں اپنی انفرادیت کے حامل شہر بنگلور کو عالمی معیار کا شہر بنانے کے لئے درکار بنیادی انفرااسٹرکچر فراہم کرنے کے لئے حکومت ہمہ وقت تیار ہے۔

شہر کی ٹریفک کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے میٹرو کے دوسرے مرحلے کی جلد تکمیل شہر کے باہری دائرے میں رنگ روڈ کی تعمیر ، گندگی کی نکاسی کے مسئلے کی یکسوئی ، تالابوں کے تحفظ ، مضافاتی ریل خدمات کی شروعات کو تیزی سے پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ شہر بنگلور میں گندگی کی نکاسی کو سائنٹفک طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لئے کام جاری ہے۔

ایرو انڈیا ایرشو کو بنگلور سے باہر منتقل کئے جانے کے بارے میں کمار سوامی نے کہاکہ مرکزی وزیر دفاع سے گزارش کی گئی ہے کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے اور ایر شو کا انعقاد بنگلور ہی میں ہو اس کو یقینی بنایا جائے۔کرناٹک کو ملک کی تمام ریاستوں کے مقابل سرمایہ کاری کے لئے بہترین آماجگاہ قرار دیتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ ریاست میں سرمایہ لگانے والوں کو ان کے پراجکٹوں کی تکمیل کے لئے بہترین ماحول اور سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سرکاری زمینوں کے تحفظ کے لئے سخت کارروائی کرنے افسروں کو آواز دیتے ہوئے کمارسوامی نے کہاکہ عوامی مفادات کے تحفظ کی بات جہاں بھی آئے کسی سے کوئی مروت نہ برتی جائے۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت چاہتی ہے کہ کرناٹک کو ترقی کی طرف لے جانے کے لئے مرکزی حکومت سے بھرپور تعاون ملے۔ آج ایسے وقت میں جب ہر شعبے میں ہندوستان چین سے مسابقت میں لگا ہوا ہے، صنعتی شعبے میں ملک کو آگے لے جانے کے لئے کرناٹک کی حصے داری اہمیت کی حامل ہے۔اس مقصد کے تحت حکومت کلبرگی میں سولار آلات کی تیاری کے لئے صنعتی زون ، کوپل میں کھلونوں کی تیاری، بلاری میں پارچہ جات، ہاسن میں ٹائلس ، میسور میں آئی سی بی چپس ، چکبالاپور میں موبائل کے پرزے ، ٹمکور میں کھیل کود کی اشیاء تیاری کرنے والے کارخانوں پر مشتمل الگ الگ پارک تیار کرنے کی پہل کرچکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ 29 نومبر سے تین دنوں تک بنگلور میں عالمی ٹیک چوٹی کانفرنس کا اہتمام ہورہا ہے۔ اس کانفرنس میں شرکت کرنے والے صنعت کاروں نے ریاست میں سرمایہ کاری کرنے میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی کو ریاست کے مختلف پولیس ، فوج اور دیگر ایجنسیوں سے وابستہ دستوں نے بہترین پریڈ کی سلامی پیش کی۔ ہزاروں کی تعداد میں اسکولوں کے طلبا نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کرکے تمام کی توجہ کو اپنی جانب مبذول کرایا۔ تقریب میں ریاستی چیف سکریٹری آئی ایم وجئے بھاسکر ،رکن اسمبلی جناب روشن بیگ، شہر کے پولیس کمشنر سنیل کمار اور دیگر اعلیٰ افسر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...