24مارچ کو جے ڈی ایس کے باغی اراکین اسمبلی کا استعفیٰ، 25مارچ کو راہول کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th March 2018, 8:26 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔14؍مارچ(ایس او نیوز) 23 مارچ کو راجیہ سبھا انتخابات کیلئے پولنگ کے فوراً بعد ریاستی جنتادل (ایس) کے سات باغی اراکین اپنی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیں گے، اور فوراً کانگریس میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔ جنتادل (ایس) کے اراکین اسمبلی چلوورایا سوامی ، ایچ سی بال کرشنا، ضمیر احمد خان ، رمیش بنڈی سدے گوڈا، اقبال انصاری ، بیمہ نائک اور اکھنڈا سرینواس مورتی 23مارچ کوراجیہ سبھا انتخابات کی پولنگ حصہ لیں گے اور فوراً بعد جنتادل (ایس) کو خیر باد کہہ دیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ 25مارچ کو میسور میں صدر کانگریس راہول گاندھی کی ریلی کے دوران یہ تمام اراکین اسمبلی باضابطہ کانگریس میں شامل ہوجائیں گے۔ اس سے پہلے 2016کے راجیہ سبھا انتخابات میں ان اراکین نے پارٹی کے خلاف بغاوت کی تھی، اس وقت مہالکشمی لے آؤٹ کے رکن اسمبلی گوپالیہ بھی باغیوں میں شامل تھے، تاہم انہوں نے چند ماہ قبل پارٹی قیادت سے صلح کرلی، باقی سات اراکین اسمبلی اپنی بغاوت پر اڑے رہے، اب کانگریس پارٹی میں محض ان کی رسمی شمولیت باقی رہ گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...