112 پولنگ بوتھس کے ناموں کی تبدیلی کے لئے گزارش : کمشنر منجوناتھ پرساد 393پولنگ مراکز کے مقامات کی منتقلی کے لئے ریاستی انتخابی کمیشن کو تجویز روانہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th April 2018, 10:37 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،7؍اپریل(ایس او نیوز) بنگلورو شہری ضلع کے انتخابی افسر و بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے (بی بی ایم پی ) کمشنر این منجوناتھ پرساد نے بتایا کہ بی بی ایم پی کی حدود میں آنے والے 28اسمبلی حلقوں میں جملہ 8278 پولنگ بوتھوں میں سے 393 پولنگ بوتھس کو منتقل کرنے اور 122 بوتھس کے نام تبدیل کرنے کیلئے ریاستی انتخابی کمیشن کو تجویز پیش کی گئی ہے ۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مختلف وجوہات کی بناء پر پولنگ بوتھس کو منتقل کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ چند پولنگ بوتھس عمارتوں کی پہلی منزل پر ہیں اس سے ووٹران کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ اس کے علاوہ عمررسیدہ افراد کو بھی سیڑھیاں چڑھنے میں دشواریاں ہوسکتی ہیں ۔ ایسے بوتھس کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ ان بوتھس کو گراؤنڈ فلور میں ہی قائم کرنے کے ساتھ ساتھ خستہ حال والی عمارتوں کو بھی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ چند پولنگ بوتھس کافی دور کے فاصلے پر قائم کئے گئے ہیں جہاں پہنچنے میں ووٹران کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ کوئی بھی پولنگ بوتھ 2 کلومیٹر کے فاصلے سے دور نہیں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے بتایا کہ چند پولنگ بوتھس کے ناموں کو تبدیل کیا گیا ہے ۔ نجی عمارتوں میں قائم شدہ پولنگ بوتھس کو سرکاری عمارتوں میں منتقل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ چند پولنگ بوتھس مذہبی عبادت گاہوں کے مقامات اور سیاسی قائدین کی جگہوں پر قائم کئے گئے ہیں انہیں بھی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔ مسٹر منجوناتھ پرسادنے بتایا کہ ووٹر فہرست میں 3.55 لاکھ نئے ناموں کو شامل کیا گیا ہے ۔ جن میں سے 3.30 لاکھ افراد کو ووٹر شناختی کارڈ تقسیم کئے گئے ہیں ۔ بقیہ 24 ہزار افراد کو ووٹر شناختی کارڈس جاری کرنے کیلئے مناسب اقدامات کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ووٹر فہرست میں ناموں کے اندراج کے لئے آخری تاریخ 14 اپریل مقرر کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کسی بھی پولنگ بوتھ میں 1400 افراد کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنا ہوگا لیکن شہری علاقہ میں 806 پولنگ بوتھ میں 1400 سے زائد ووٹس موجود ہیں ۔ مذکورہ بوتھس میں افزود ووٹروں کی وجہ سے افزود کمروں اور ملازمین کی کمی محسوس کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ انتخابات میں ووٹنگ اوسط 58 فیصد سے زائد نہیں ہوپائی تھی ۔ اس لئے 1500 ووٹروں سے زائد والے پولنگ بوتھس کو ایکسیلری پولنگ بوتھس قائم کرنے کے لئے انہوں نے ریاستی انتخابی افسر کو تجویز پیش کی ہے۔ مسٹر منجوناتھ نے بتایا کہ سیاسی پارٹیوں کے انتخابی مہم اور ریالیوں کے لئے اجازت حاصل کرنے انتخابی کمیشن نے ’’سوویدھا ‘‘ موٹر گاڑیوں کی اجازت کے لئے ’’سگم‘‘ ، غیر قانونی فلیکس اور ہورڈنگس کی تنصیب کے تعلق سے عوامی شکایت کرنے ’’ سمادھانا ‘‘ ایپ کو تیار کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر شہر کے پولیس کمشنر ٹی سنیل کمار نے بتایا کہ بنگلورو شہری ضلع کے سرحدی علاقوں میں 20 چیک پوسٹ قائم کئے گئے ہیں ۔ ہر 15 پولنگ بوتھس کے لئے موبائل پولیس تشکیل دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جہاں بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے پولیس فوری جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کے لئے 24 گھنٹے تیار رہے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں 18ہزار پولیس اہلکار ہیں ۔ امن و امان کے ساتھ انتخابات کروانے کے لئے احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ منجوناتھ پرساد نے بتایا کہ بنگلورو شہری ضلع میں انتخابی سرگرمیوں کے لئے جملہ 55 ہزار ملازمین درکار ہیں لیکن اب 43 ہزار ملازمین موجود ہیں جبکہ مزید 12 ہزار ملازمین کی کمی محسوس کی جارہی ہے ۔ اس کمی کو دور کرنے کے مقصد سے ڈی گروپ ملازمین اور آنگن واڑی ورکرس کو انتخابی ڈیوٹی کے لئے مقرر کرنے انہوں نے ریاستی انتخابی کمیشن سے گزارش کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آنگن واڑی ورکرس (ایس ایس ایل سی پاس ) 2500 ، ڈی گروپ ملازمین 6 ہزار، بل کلکٹرس 1200، آشا کارکن 1100 اور نجی اسکولوں اور کالجوں کا جملہ عملہ 6 ہزار ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 8 اپریل کو ووٹر فہرست میں ناموں کے اندراج کے لئے خصوصی مہم چلائی جارہی ہے ۔ اس دن صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک تمام پولنگ بوتھس میں افسران موجود رہیں گے ۔ متعلقہ بوتھس کے ووٹران ووٹر فہرست میں اپنے نام موجود ہیں یا نہیں اس کا مشاہدہ کرسکتے ہیں ۔ اگر نام غائب ہوں تو اس کو شامل کرنے اور غلطیوں کو درست کرنے کا موقع فراہم ہوگا ۔ اس کے لئے دستاویز اور تصویر پیش کرنا لازمی ہے ۔ ایک ہفتہ تک موقع فراہم کیا گیا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...