گلبرگہ میں پچاس لاکھ روپئے لاگت کے شادی محل کی جگہ پرتعمیر ہوا صرف ایک ڈھانچہ ؛آر ٹی آئی کارکن نے اُٹھایا معاملہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th June 2018, 7:13 PM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ 20 جون (ایس او نیوز)  کرناٹکا انفارمیشن کمیشن بنگلور کی ہدایت پر معروف آر ٹی آئی کارکن اور  اے پی سی آر کے ریاستی کوآرڈی نیٹر شیخ شفیع احمد نے تعلقہ آفسر اسماعیل صاب کے ساتھ  جب ضلع گلبرگہ کے آزاد پور گائوں میں رِنگ روڈ پر  ایک شادی محل کا جائزہ لینے پہنچے تو اُنہیں حیرت کا ایک جھٹکا لگ گیا  کیونکہ وہاں کوئی محل موجود نہیں تھا بلکہ  ایک ڈھانچہ کھڑا کیا گیا تھا۔

اخبارنویسوں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے  شفیع احمد نے بتایا کہ  مینارٹی ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت پورے ضلع گلبرگہ میں 36 شادی محل تعمیر کرنا منظور کیا گیا تھا اور اس کے لئے حکومت کی جانب سے باقاعدہ فنڈ بھی جاری کیا گیا تھا۔ اس تعلق سے انہوں نے کسی   ایک شادی محل کا جائزہ لینے اور وہاں دی جانے والی سہولیات کی جانچ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس کا جواب دیتے ہوئے کرناٹکا انفارمیشن کمیشن بنگلور نے انہیں آزاد پور میں  ارجمند ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیراہتمام تعمیر شادی محل کا  جائزہ لینے کی ہدایت دی تھی ۔

 شفیع احمد نے  بتایا  کہ انہوں نے تمام فائل کا جائزہ لیا، ریکارڈ س کی جانچ کی، جس میں صاف درج ہے کہ   ارجمند ایجوکیشن ٹرسٹ  کے زیراہتمام  شادی محل کی تعمیر کے لئے حکومت کی جانب سے  دو قسطوں میں  پچاس لاکھ روپئے کی رقم ریلیز کی جاچکی ہے۔   پہلی قسط  سن 2014 کو اور دوسری قسط سن 2016 کو  جاری کی گئی ہے۔ مگر جب وہ    متعلقہ مقام  پر شادی محل کا جائزہ لینے پہنچے تو حیرت انگیز طور پر اس بات کا انکشاف ہوا کہ وہاں کوئی شادی محل نہیں تھا    بلکہ شادی محل کے نام پر صرف ایک ڈھانچہ موجود تھا   جناب شفیع احمد کے مطابق اس ڈھانچہ پر لگ بھگ  پانچ لاکھ روپیہ خرچ کیا گیا  ہوگا ۔

شفیع احمد کے مطابق اقلیتوں کے لئے منظور کئے گئے 36 شادی محل میں سے  13 شادی محل تعمیر ہوئے ہیں مگر  چار سال کی مدت میں بقیہ شادی محل کا کام یا تو آدھورا ہے  یا پھر کام ہی شروع نہیں کیا گیا ہے۔

رقم ریلیز کرکے چار سال کا  عرصہ گذرنے کے بائوجود کئی ایک  شادی محل کی تعمیر نہ ہونے پر شفیع احمد نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ  حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبودی کے لئے بڑی بڑی رقومات  ریلیز کرتی ہے مگر اُس رقم کا استعمال اقلیتوں کی فلاح و بہبودی کے لئے نہیں ہورہا ہے بلکہ کچھ  لوگوں کے کھاتوں میں جارہاہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ اب آپ کا آئندہ قدم کیا ہوگا، شفیع احمد نے بتایا کہ  وہ اقلیتی ڈائرکٹر اور سکریٹری کو اپنی رپورٹ سونپیں گے اور اقلیتوں کے لئے  جاری کی جانے والی رقموں کے غلط استعمال کی جانکاری دیں گے۔ساتھ ساتھ وہ ڈپٹی کمشنر  کو ایک پیٹیشن دیں گے اور ارجمند ایجوکیشن ٹرسٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی اپیل کریں گے۔ شفیع احمد کے مطابق اس ٹرسٹ کے لوگوں کا کچھ اتا پتہ نہیں ہے اور ان کے موبائل بھی سوئچ آف ہیں۔

سائٹ وزٹ کرنے کے دوران   شفیع احمد کے ہمراہ  گلبرگہ  تعلقہ آفسر اسماعیل  صاب،  اے پی سی آر گلبرگہ عہدیدار امتیاز حُسین اور اے پی سی آرکے  انتظامیہ رکن آصف سہیرودی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...