چنتامنی میں چار غیر قانونی ریت کی لاریاں ضبط
چنتامنی:24 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس او نیوز) تعلقہ محکمہ مالگذاری اور محکمہ پولیس افسروں کے آنکھوں میں دھول جھونک کر سربراہی کی جارہی مبینہ طور پرچار غیر قانونی ریت کے لاریوں کو تحصیلدار گنگپا کے زیر نگرانی میں ضبط کیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی ریت سربراہی کرنے کی اطلاع پاکر آج علی صبح تحصیلدار گنگپا و محکمہ مالگذاری محکمہ پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کر تعلقہ کے کورٹ ہلی کے پاس سے چار غیر قانونی لاریوں کو ضبط کیا ہے جبکہ لاری ڈرائیورمبینہ طور پر لاریوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں ۔اس موقع پر تحصیلدار گنگپا نے بتایا کہ تعلقہ میں کسی بھی صورت میںغیر قانونی ریت کی سپلائی نہیں ہونے دی جائے گی ۔