جلد25وزارتیں اور محکمے ای۔ آفس میں بدل جائیں گے:ڈاکٹر جتیندر سنگھ
نئی دہلی،27؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عملہ ،عوامی شکایت اور پنشن محکمہ (ڈی اے آرپی جی)کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے 25وزارتیں اور محکمے اس مہینے کے آخر تک ای۔ آفس میں بدل جائیں گے۔محکمہ کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ منگل کو یہاں کہا کہ ای-فائلوں کی تعداد میں 6000فیصد اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ سال کی 8000ای ۔فائلوں کے مقابلے میں 2017میں 462000ای۔فائلیں تیار کی گئیں۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایات کے تحت محکمہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے پابندعہد ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں اسٹیک ہولڈرز کی شرکت کئی گنا بڑھنے سے سول سروس دن میں شامل عمل ڈی اے آرپی جی طرف سے مکمل طور بدل دی گئی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ حفظان صحت ایکشن منصوبے پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے منگل کو انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایت کے سیکشن (ڈی اے آرپی جی)احاطے گئے۔ڈی اے آرپی جی اور پنشن اور پنشن برادری کی فلاح و بہبود محکمہ کی طرف سے 16سے 30 جون 2017تک حفظان صحت ہفتہ منایا جا رہا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس ہفتے کے دوران مختلف حفظان صحت سرگرمیاں چلانے کے لئے دونوں محکموں کی تعریف کی اور اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ دو محکمہ ایک ٹیم کے طور پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب کو صاف رہنے کی عادت بنانی چاہئے اور ہر شخص کو اپنے ارد گرد کا ماحول صاف رکھنے کے لئے ذمہ دار ہونا چاہئے۔