اترپردیش کے ایٹہ میں اسکول بس اور ٹرک کے درمیان خطرناک ٹکر، 20 کی موت، اسکول انتظامیہ کے خلاف معاملہ درج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th January 2017, 3:41 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 19/ جنوری (ایس او نیوز/ ایجنسی)  اتر پردیش کے ایٹہ میں جمعرات کی صبح ایک اسکول بس اور ٹرک کے درمیان ہوئی  زبردست ٹکر میں 15  اسکول بچوں سمیت 20 سے زائد لوگوں کی موت ہو گئی، جبکہ پچاس کے قریب بچے زخمی ہوگئے،  جنہیں مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثے میں اسکول بس کے ڈرائیور کی بھی موت واقع ہوئی ہے.جبکہ لاری ڈرائیور کو شدید زخمی حالت میں مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثہ جے ایس پبلک اسکول کی بس کے ساتھ رونماہوا، جوکہ ایٹہ شہر سے تقریبا 55 کلومیٹر دور واقع ہے. یہ حادثہ علی گنج ٹائون میں  اُس وقت پیش آیا جب ضلعی انتظامیہ نے تھنڈ کو دیکھتے ہوئے سبھی اسکولوں کو 20 جنوری تک بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ مختلف خبررساں ایجنسیوں سے ملی اطلاع کے مطابق صبح کے اوقات میں گہرے کہر اور دھند کی وجہ سے دونوں ڈرائیور ایک دوسرے کی گاڑیوں کو نہیں دیکھ سکے اور تیز رفتاری کے ساتھ آمنے سامنے سے ٹکراگئے۔ مرنے والوں کے تعلق سے متضاد خبریں مل رہی ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا نے جہاں مرنے والوں کی تعداد 25 بتائی ہے، وہیں کچھ میڈیا میں 20، کچھ میں 15 اور کچھ میں 13 بھی بتائی گئی ہیں۔

زخمیوں میں کافی بچوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بس میں سات سے دس سال تک کی عمرکے قریب پچاس بچے سوار تھے.

سرکاری حکم کے باوجود اسکول کھولے جانے کی وجہ سے اسکول آپریٹرز کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے. دراصل، یوپی میں سرد لہر کا غضب جاری ہے. ایسے میں تمام اسکولوں میں 20 تاریخ تک چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے. لہذا، ضلع مجسٹریٹ نے بھی محکمہ تعلیم کو متعلقہ اسکول کی منظوری منسوخ کرنے کو کہا ہے.

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے  اس حادثے پر افسوس ظاہر کیا ہے. انہوں نے لکھا، 'یوپی کے ایٹہ میں ہوئے حادثے سے انہیں گہرا دکھ پہنچا ہے۔ خاندانوں کے دکھ میں میں شامل ہوں اور جن بچوں کی موت ہوئی ہے اس پر غم کا اظہار کرتا ہوں. میں دعا کرتا ہوں کہ جو حادثے میں زخمی ہوئے ہیں وہ جلد سے جلد ٹھیک ہوں '.

اتر پردیش کے پولیس ڈائریکٹر جنرل جاويد احمد نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے اس واقعہ کے بارے میں معلومات دی ہے. انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو بچانے کی پوری کوشش کی جارہی  ہیں.

راج ناتھ سنگھ نے بھی اس واقعہ پر گہرا دکھ کا اظہار کیا ہے.

یوپی کے اے ڈی جی دلجیت چودھری نے کہا کہ واقعہ میں 13 بچوں کی موت ہوئی ہے جبکہ بہت سے بچے شدید زخمی ہوئے ہیں. پولیس نے تصدیق کی ہے کہ تمام بچوں کو بس سے نکال لیا گیا ہے اور زخمیوں کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے.
 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔