آر ٹی آئی کا انکشاف، تو پھر کس کام کے ہیں آدھا رکارڈ، 210 سرکاری ویب سائٹس نے آدھارکارڈ سے منسلک معلومات عام کی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th November 2017, 12:44 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 19 نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آدھار کارڈجاری کرنے والی تنظیم بھارتی مخصوص شناخت اتھارٹی نے کہا ہے کہ مرکز اور ریاستی حکومت کی 200 سے زیادہ ویب سائٹس نے کچھ آدھار کارڈ سے فائدہ اٹھانے والوں کے نام اور پتے جیسی خاص معلومات عام کردی ۔ یوآئی ڈی اے آئی نے ایک آر ٹی آئی کے جواب میں کہا کہ اس نے اس خلاف ورزی پر نوٹس لیا ہے اور ان ویب سائٹس سے معلومات ہٹوا دی ہیں۔ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ خلاف ورزی کب واقع ہوئی ۔یوآئی ڈی اے آئی12 ہندسوں کا مخصوص شناختی نمبر جاری کرتا ہے جو ملک میں کہیں بھی شناخت اور گھر کے پتے کا ثبوت کیلئے کافی ہوا کرتا ہے ۔ غور طلب ہے کہ مرکزی حکومت نے مختلف سماجی خدمت کے منصوبوں کا فائدہ اٹھانے کے لئے آدھار کو لازمی کر دیا ہے۔یوآئی ڈی اے آئی نے کہا کہ اس کی طرف سے آدھارکے نمبرات کوکبھی عوامی نہیں کیا گیا۔ تنظیم نے کہا کہ یہ پایا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں سمیت مرکزی حکومت، ریاستی حکومت کے محکموں کی تقریبا 210 ویب سائٹس پر فائدہ اٹھانے والوں کے نام، ایڈریس، دیگر معلومات اور آدھار نمبرات کو عام عوام کی اطلاع کے لئے عوامی کر دیا گیا۔اس نے ایک آر ٹی آئی عرضی کے جواب میں کہا کہیوآئی ڈی اے آئی نے اس پر توجہ دی ہے اور ان کی ویب سائٹ سے آدھار کارڈ کی تفصیلات ہٹالی گئیں ۔ آر ٹی آئی کے جواب میں کہا گیا ہییوآئی ڈی اے آئی کا بہت منظم طریقہ کار ہے اور وہ اعلی سطحی ڈیٹا سیکورٹی برقرار رکھنے کے لئے مسلسل اپنے نظام کو اپ گریڈ کر رہا ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ آدھارماحولیاتی نظام کو اس طرح سے بنایا گیا کہ اس ڈیٹا سیکورٹی اور پرائیویسی کو یقینی بنایا جا سکے جو اس نظام کا اہم حصہ ہے یوآئی ڈی اے آئی نے کہا کہ مختلف پالیسیوں اور طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا ہے، انہیں وقتا فوقتا اپ ڈیٹ کیا گیا ہے او ر یوآئی ڈی اے آئی احاطے کے اندر اور باہر، خاص طور پر ڈیٹا سینٹرز میں ڈیٹا کی حفاظت کے لئے کافی اہتمام کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔