ملک بھر میں 2044 ماڈل کیمیاوی کھاد خردہ دوکانیں کھولی گئی ہیں:راؤ اندر جیت سنگھ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th March 2018, 8:43 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی16مارچ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) منصوبہ بندی(آزادانہ چارج) اور کیمیاوی اشیاء و کیمیاوی کھادوں کے وزیر مملکت جناب راؤ اندر جیت سنگھ نے جناب مہیش پودّار کے سوال کے تحریری جواب میں آج راجیہ سبھا میں بتایا ہے کہ حکومت نے کوالٹی کی حامل کیمیاوی کھادیں فراہم کرنیا ور ملک کو درکار کاشتکاری کے اوزار اور دیگر آلات و سازوسامان کے حصول کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2016 کے بجٹ میں اس امر کا اعلان کیا گیا تھا کہ 3برسوں کی مدت کے دوران 2 ہزار ماڈل کیمیاوی کھاد وں کی خردہ دوکانیں ملک بھر میں کھولی جائیں گی۔ یہ نشانہ حاصل کر لیا گیا ہے اور 2044 ماڈل کیمیاوی کھادوں کی خردہ دوکانیں چالو کی گئی ہیں۔ماڈل کیمیاوی کھادوں کی خردہ دوکانیں اصل نرخوں پر عمدگی کی حامل کیمیاوی کھادیں فراہم کرتی ہیں۔ مٹی کی جانچ کا کام انجام دیتی ہیں۔ بیجوں کی جانچ کرتی ہیں۔ تغذیہ کے سلسلے میں ان کا استعمال متوازن طریقے سے کئے جانے کے طریقے کو فروغ دیتی ہیں۔ ان دوکانوں کے ذریعے کچھ اختیاری خدمات بھی انجام دیئے جاتے ہیں۔ ان میں ٹریکڑوں کو کرائے پر حاصل کرنا، لیزر لیولرس یعنی اوبڑ کھابڑ والی زمینوں کو برابرکرنیکیلئے مشین کی فراہمی ، روٹاویٹر کی فراہمی، فصل کاٹنے والی مشین کی فراہمی اور فصل پکنے کے بعد اناج الگ کرنے والی مشین کی فراہمی، کیڑا کُش دوائیں چھڑکنے والی مشین کی فراہمی، پھاؤڑے، ہسیا وغیرہ کی فراہمی بھی شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔