لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر ٹچ ڈاؤن کریں گے فضائیہ کے لڑاکا طیارے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd October 2017, 11:57 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،23؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) لکھنؤ سے قریب 70 کلو میٹر دور لکھنؤ آگرہ ایکسپریس ہائی وے پر منگل 24 اکتوبر کو فضائیہ کے 15 لڑاکا اور دو نقل و حمل ہوائی جہازٹچ ڈاؤن کریں گے یعنی زمین کو چھوتے ہوئے آسمان میں اڑیں گے۔ایسا پہلی بار ہو گا کہ جب اناؤ کے پاس وانگر مؤ ہائی وے پر17 ہوائی جہاز ہائی وے پر ٹچ ڈاؤن کریں گے۔جب یہ ایکسپریس وے بن رہا تھا، تبھی فضائیہ کے درخواست پر چار کلومیٹر کا پیچ رن وے کی طرح ہی تکنیکی طور پر مضبوط اور ٹھوس بنایا گیا تھا ۔ویسے گزشتہ سال بھی فضائیہ کے آٹھ جنگجو نے اسی جگہ ایکسپریس وے پر اور2015 میں متھرا کے پاس یمنا ایکسپریس وے پر بھی فضائیہ کے لڑاکا طیارے میراج 2000 نے ٹچ ڈاؤن کیا تھا۔ ویسے جس جگہ پر بھی فضائیہ کے لڑاکا طیارے کو ٹچ ڈاؤن کرایا گیا تھا وہ ایک طرح سے عام سڑک کے ساتھ ساتھ رن وے بھی ہے۔ اس کوخاص طور پر رن وے کی طرح بنایا گیا ہے کہ وہ لڑاکا طیارے کا بوجھ برداشت سکے۔ اس کے پس پشت مقصد یہ ہے کہ ہنگامی حالات میں جب رن وے ہوائی جہاز کے لئے دستیاب نہیں ہو تو پھر فوجیوں کو ایسی جگہوں پر اتارا جانا ممکن ہو۔

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو دی یکم جون تک کے لئے عبوری ضمانت ؛ کیا جاری انتخابات پر پڑے گا اس کا اثر ؟

سپریم کورٹ نے آج جمعہ کو  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو یکم جون تک 21 دنوں کے لیے عبوری ضمانت دے دی۔ عام آدمی پارٹی (AAP) کے قومی کنوینر کو  سات مرحلوں میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے پولنگ ختم ہو نے کے ایک دن بعد یعنی 2 جون کو خودسپردگی کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

بی جے پی مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے: محبوبہ مفتی

  پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرنے کے بجائے مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا الیکشن کے پہلے تین مرحلوں میں بی جے پی بری طرح سے ہار رہی ہے ان کا کہنا تھا: 'اننت ناگ – راجوری – پونچھ میں ...

کیا بی جے پی تیسرے مرحلے کو آخری مرحلہ سمجھ کر شکست قبول کرے گی؟اکھلیش یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے منگل کو اتر پردیش میں تیسرے مرحلے کے لیے 10 سیٹوں پر ووٹنگ کے بعد، سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت تنقید کی ہے۔ ایک طرف ایس پی لیڈر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست کا منشور جاری کیا ہے تو ...

راہل گاندھی کا مودی کو اڈانی اور امبانی کے ہاں ای ڈی اور سی بی آئی بھیجنے کا چیلنج

اڈانی اور امبانی کے حوالے سے بدھ کو راہل گاندھی کو نشانہ بنانا وزیراعظم نریندر مودی کو مہنگا پڑ گیا۔ راہل گاندھی نے  اس کا ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے  وزیراعظم کوچیلنج کیا کہ وہ اڈانی اور امبانی کے خلاف جانچ کیوں نہیں کرواتے،ان کے ہاں ای ڈی ،  سی بی آئی  اور انکم ٹیکس محکمہ ...

بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ (8 مئی) کو رائے بریلی میں انتخابی تشہیر کے لیے منعقدہ ایک جلسۂ عام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی و پی ایم مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف ہے۔ نریند مودی ...