کسانوں کے قرضہ جات کی معافی پر زور ،10؍ جولائی کو بی جے پی زبردست احتجاجی مظاہرہ کرے گی: یڈیورپا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th June 2017, 11:25 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،3؍جون(ایس او نیوز) ریاست میں کسانوں کے زرعی قرضہ جات معاف کرنے کا مطالبہ کرنے کیلئے 10جولائی کو بی جے پی بنگلور میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کرنے کیلئے ریاست بھر سے لاکھوں کسانوں کو یکجا کرے گی۔ یہ بات آج ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا نے کہی۔ شہر کے کے آر پورم کے ایک نجی ہوٹل میں منعقدہ بنگلور ضلع بی جے پی مجلس عاملہ کی میٹنگ سے مخاطب ہوکر انہوں نے کہاکہ کسانوں کا قرضہ معاف کرو یا اقتدار چھوڑو تحریک کے ذریعہ بی جے پی ریاست بھر میں بیداری مہم چلائے گی۔ انہوں نے کہاکہ جب سے ریاست میں کانگریس حکومت آئی ہے ریاست کی ترقی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔اپنی گروہی انتشار میں الجھی کانگریس کو ریاست کی ترقی پر توجہ دینے وقت نہیں ہے۔ ریاست کے نظم وضبط کو درہم برہم قرار دیتے ہوئے یڈیورپا نے کہا کہ عوام کو خوف اور دہشت کے ماحول میں زندگی بسر کرنی پڑ رہی ہے۔ منتخب نمائندے بھی ڈر ڈر کر جینے پر مجبور ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا مقصد ریاست کو پوری طرح کانگریس سے آزاد کرانا ہے۔ بی جے پی آنے والے دنوں میں ریاست کے عوام کے امنگوں پر کھری اترے گی۔کانگریس پر امبیڈکر کی توہین کرنے کا الزام لگاتے ہوئے یڈیورپانے کہاکہ آج یہ دلتوں کی فلاح وبہبود کی باتیں کرتی ہے، انہوں نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ سدرامیا کی طرف سے دلت طلبا کو مفت بس پاس دینے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ چار سال بعد سدرامیا کو اس کا خیال آیاہے، وزیر اعلیٰ سدرامیا کو انتہائی سست اور کاہل قرار دیتے ہوئے سابق نائب وزیراعلیٰ آر اشوک نے کہاکہ سدرامیا ملک کے کاہل ترین وزیر اعلیٰ ہیں، جبکہ کانگریس کے انچارج برائے کرناٹک وینوگوپال دعویٰ کرتے ہیں کہ ریاست کی سدرامیا حکومت فعال ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر سدانند گوڈا نے کہاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے عوام کی فلاح کیلئے جن اسکیموں کا اعلان کیاگیا ان کو دیانتداری سے نافذ نہیں کیاگیا ہے۔ جلسہ میں رکن پارلیمان پی سی موہن ، سابق رکن اسمبلی نندیش ریڈی ، بی بی ایم پی کے اپوزیشن لیڈرپدمانابھا ریڈی، رکن اسمبلی منی راجو وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...