اکتوبر-دسمبر 2023 میں یوٹیوب نے ہٹائی 90 لاکھ سے زائد ویڈیو، اصولوں کی خلاف ورزی پر ہوئی کارروائی

Source: S.O. News Service | Published on 27th March 2024, 11:43 AM | ملکی خبریں |

ممبئی، 27/ مارچ (ایس اونیوز /ایجنسی) یوٹیوب نے اپنی کمیونٹی گائیڈلائنس کی خلاف ورزی معاملہ میں گزشتہ سال اکتوبر سے دسمبر کے درمیان ہندوستان میں 22.5 لاکھ سے زیادہ ویڈیو کو اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دیا ہے۔ یوٹیوب نے جن ممالک کی ویڈیو ڈیلیٹ کی ہے، اس میں امریکہ اور روس جیسے ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہندوستان سرفہرست رہا۔

یوٹیوب کے ذریعہ پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق 12 لاکھ 43 ہزار 871 ویڈیوز ہٹائے جانے کے بعد سنگاپور اس فہرست میں دوسرے مقام پر اور امریکہ 7 لاکھ 88 ہزار 354 ویڈیو ہٹائے جانے کے بعد تیسرے مقام پر ہے۔ انڈونیشیا میں 7 لاکھ 70 ہزار 157 ویڈیوز ہٹائے گئے اور وہ چوتھے مقام پر ہے، جبکہ روس میں 5 لاکھ 16 ہزار 629 ویڈیوز ہٹائے گئے اور وہ پانچویں مقام پر ہے۔

عالمی سطح پر 2023 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران یوٹیوب نے اپنے کمیونٹی پیمانوں کی خلاف ورزی کرنے کے سبب اس پلیٹ فارم سے 90 لاکھ سے زائد ویڈیوز ہٹائے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں سے 96 فیصد سے زائد ویڈیو کے بارے میں لوگوں کی جگہ مشینوں کے ذریعہ جانکاری ملی تھی۔

یوٹیوب نے بتایا کہ ان ویڈیوز کو مضر یا خطرناک مواد، تحفظ اطفال، تشدد یا گرافک مواد، فحاشی و جنسی مواد، غلط اطلاع اور دیگر کمیونٹی پیمانوں کی خلاف ورزی کرنے کے سبب پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی کئی ویڈیوز کو ہندوستان کے نئے آئی ٹی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے بھی ہٹایا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

کالے قوانین کی منسوخی کے لئے انڈیا الائنس کی کامیابی ناگزیر: فاروق عبداللہ

جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اتوار کے روز کہاکہ وزیر اعظم نے انتخابی جلسوں کے دوران مسلمانوں پر براہ راست حملہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب کو مل کر یہ سوچنا چاہئے ، آخر کار ہم پر یہ براہ راست حملہ کیوں ہو رہا ہے، ہم سے یہ دشمنی کیسی ، مسلمانوں نے کسی کا ...

تیسرے مرحلہ میں بی جے پی کو ایک بھی نشست نہیں ملے گی: اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی صدر اکھیلیش یادو نے اتوار کے دن دعویٰ کیاکہ بی جے پی لوک سبھا الیکشن کے مرحلہ سوم میں ایک بھی نشست نہیں جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ برسرِ اقتدار جماعت میں 400پار کا نعرہ لگاتے وقت ہوا کے رخ کو غلط کوسمجھا۔

آئین میں تبدیلی و ریزرویشن کو ختم کرنے کے لیے بی جے پی چار سو سیٹیں جتنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ایک بار پھر ریزرویشن اور آئین کے حوالے سے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات اب کھل کر سامنے آگئی ہے کہ بی جے پی آئین میں تبدیلی اور ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتی ہے اس لیے وہ 400 سیٹیں جیتنا چاہتی ہے۔ وہ آر ایس ایس کے ...

مودی چاہتے ہیں کہ جمہوریت اور آئین ختم کیا جائے، دمن اور دیو میں انتخابی تشہیر کے دوران راہل گاندھی کا بیان

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دمن اور دیو میں کانگریس پارٹی کے لئے انتخابی تشہیر کے دوران کہا کہ بی جے پی ’ریزرویشن ختم کرو‘ گینگ کا اڈہ ہے اور مودی اس کے سرغنہ ہیں!