عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر اورمسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی انتقال کر گئے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th April 2023, 6:53 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ 13 /اپریل (ایس او نیوز)  عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر ، ناظم درالعلوم ندوۃ العلماء اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (AIMPLB) کے صدر مولانا رابع  حسنی ندوی جمعرات ۲۱ رمضان المبارک   کو مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔مولانا 94برس کے تھے۔

مولانا محمد رابع حسنی ندوی کی ولادت  اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے تکیہ کلاں کے ایک مشہور علمی، دینی اور دعوتی خانوادہ میں یکم اکتوبر 1929ء کو ہوئی تھی۔ آپ کے والد کا نام سید رشید احمد حسنی تھا، ابتدائی تعلیم اپنے خاندانی مکتب رائے بریلی میں ہی مکمل کی، اس کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے دارالعلوم ندوۃ العلماء میں داخل ہوئے جہاں سے 1948ء میں فضیلت کی سند حاصل کی۔ اس دوران 1947ء میں ایک سال دار العلوم دیوبند میں بھی قیام رہا۔ 1949ء میں تعلیم مکمل ہونے کے بعد دار العلوم ندوۃ العلماء میں معاون مدرس کے طور پر تقرر ہوا۔ اس کے بعددعوت و تعلیم کے سلسلہ میں 1950-1951 کے دوران حجاز، سعودی عرب میں قیام رہا۔ آپ نے 1970ء میں ندوۃ کے کلیۃ اللغۃ کے ڈائرکٹر و  نائب مہتمم کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض انجام دئیے۔

آپ کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں آپ کو صوبائی وقومی اعزازات سے بھی نوازا گیا ۔  1993ء میں دار العلوم ندوۃ العلماء کے مہتمم بنائے گئے، اس کے بعد 1999ء میں نائب ناظم ندوۃ العلماء   اور حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی کی وفات کے بعد 2000ء میں دارالعلوم ندوۃ العلماء کے ناظم (ڈائریکٹر) منتخب کئے گئے۔ سال 2002ء میں جب مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر قاضی مجاہد الاسلام قاسمی کا انتقال ہوا تو متفقہ طور پر آپ کو بورڈ کے صدر کی بھی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈایک ایسی تنظیم ہے  جو قانونی اور سماجی معاملات میں مسلم کمیونٹی کی نمائندگی کرتی ہے۔ آپ  نے اس تنظیم کے ذریعے  ہندوستان میں مسلم کمیونٹی کے حقوق کو برقرار رکھنے کے لئے  اہم کردار ادا کیا۔

آپ ایک ماہر مصنف بھی تھے اور  اسلامی الہیات پر متعدد کتابیں بھی لکھیں ہیں جن میں قرآن پاک کی تفسیر بھی شامل  ہیں۔ آپ  بین المذاہب مکالمے کے پرزور حامی تھے اور  متعدد کانفرنسوں اور سیمیناروں  میں شرکت کی تھی جس کا مقصد مختلف مذہبی برادریوں کے درمیان افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینا تھا۔

آپ عربی اور اردو زبانوں میں تقریباً 30 کتابوں کے مصنف  ہیں۔ مولانامحمدرابع حسنی ندوی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے چوتھے صدر اور دار العلوم ندوۃ العلماء کے حالیہ ناظم تھے،نیز آپ عالمی رابطہ ادب اسلامی ریاض (سعودی عرب) کے نائب صدر اور رابطہ عالم اسلامی مکہ مکرمہ کے رکن اساسی بھی تھے۔ آپ کئی دیگر تنظیموں کے بھی سرگرم رکن تھے، جن میں آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت بھی شامل ہے، آپ  فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے مضبوط حامی تھے اور  مختلف برادریوں کے درمیان امن اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔

 مولانا کے انتقال سے عالم اسلام میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے اور پورا ماحول سوگوا ر ہے۔ مولانا گذشتہ 21سالوں سے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر  رہے۔

 

قریب دو سال قبل ساحل آن لائن کو انٹرویو دیتے ہوئے حضرت  مولانا رابع حسنی ندوی نے کیا کچھ فرمایا تھا، اس وڈیو کے ذریعے  جان سکتے ہیں:

 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو باندہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ووٹنگ کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں، جن میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی ہے۔ آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ اب تو آنسوؤں کا دریا بہنے لگا ہے، اس بار آنسوؤں کا پانی خطرے کے ...

بی جے پی مہاراشٹر میں گندی سیاست کر رہی ہے: آدتیہ ٹھاکرے

ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے نے سشما آندھرے کو شیوشینا (ٹھاکرے) میں شامل کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سشما آندھرے شیوسینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے پر تنقید کی تھی اور اب انھیں کی پارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔اس کا جواب دیتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی مہاراشٹر میں ...

شکایت پر عدالت کے نوٹس لینے کے بعد ای ڈی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک اہم فیصلے میں کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 44 کے تحت ایک شکایت پر عدالت کی طرف سے نوٹس لینے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کسی شخص کو گرفتار نہیں کر سکتا۔ جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجل بھویان کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

ہمارا حکم صاف ہے، کیجریوال کو خود سپردگی کرنی ہوگی: سپریم کورٹ

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر آج (16 مئی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتّہ کی بنچ نے کہا کہ کیجریوال کو 2 جون کو خودسپردگی کرنی ہوگی۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ ...

1000 ٹھگوں کی اسکائپ آئی ڈی بلاک، ہزاروں سِم کارڈ کیخلاف بھی ہوئی کارروائی

حکومت ہند نے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے ڈیجیٹل اریسٹ اور بلیک میلنگ کے واقعات کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔حکومت نے 1000 اسکائپ آئی ڈی کو بلاک کر دیا ہے اور ساتھ ہی اس طرح کی دھوکہ دہی میں شامل ہزاروں سِم کارڈ کو بھی بلاک کر دیا ہے۔