نئی دہلی : آر ایس ایس سے ملاقات پر جماعت اسلامی آ گئی نشانے پر - کئی مسلم تنظیموں نے جتایا اعتراض ۔ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ نے تفصیلات ظاہر کرنے کا کیا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th February 2023, 8:10 PM | ملکی خبریں |

بھٹکل19 / فروری (ایس او نیوز) اقلیتوں کے مسائل پر گفتگو کرنے کے لئے جماعت اسلامی ہند کے اعلیٰ سطح کے لیڈروں نے آر ایس ایس کے ذمہ داران کے ساتھ جو ملاقات کی تھی اس پر بعض حلقوں میں سخت تنقید کی جا رہی ہے اور اس ملاقات پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں ۔ 

پڑوسی ریاست     کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینا رائے راجن نے کہا کہ "جماعت اسلامی کی یہ منطق کہ مکالمہ کے ذریعے آر ایس ایس کی اصلاح کی جا سکتی ہے ، بالکل یہ کہنے کے مترادف ہے کہ چیتے کو نہلانے سے اس کی چمڑی کے داغ بدلے جا سکتے ہیں ۔ اس سے مسلم تنظیم کی "منافقت" ظاہر ہوتی ہے ۔ "      پینا رائے نے کہا کہ تمام اقلیتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے مسائل پر آر ایس ایس کے ساتھ مکالمہ کرنے کا اختیار آخر جماعت اسلامی کو کس نے دیا ہے ؟ چاہے جن نکات پر بھی آر ایس ایس کے ساتھ گفتگو ہوئی ہو اس سے اقلیتوں کو فائدہ پہنچنے والا نہیں ہے ۔ آخر آر ایس ایس کے ساتھ کس موضوع پر گفتگو ہوئی ہے اس کی تفصیلات جماعت اسلامی کو ظاہر کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ : "ایک ایسے وقت میں جب سیکیولر طبقہ آر ایس ایس کے انتہا پسند ہندوتوا ایجنڈہ کے خلاف محاذ آرائی میں لگا ہوا ہے ، اس طرح کے اقدامات سے صرف آر ایس ایس کا ہی فائدہ ہوگا ۔ یہ سیکیولر طبقہ کے لئے ایک زبردست چیلنج ہے ۔"

    سمستھا کیرالہ جمیعت العلماء مشاورت کے رکن عمر فیضی نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند،  آر ایس ایس سے خوفزدہ ہوگئی ہے ۔ جبکہ  جمعیت العلمائے ہند کیرالہ کے سیکریٹری علیار قاسمی نے کہا کہ مکالمہ تو کسی کے ساتھ بھی کیا جا سکتا ہے اور بحث و مباحثہ سے درپیش مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے ۔ 
    ادھر مسلم اسکالرس کی تنظیم سمستھا کے عبدالصمد نے کہا "آر ایس ایس والے سیکیولرازم پر یقین نہیں رکھتے اس لئے ایسی تنظیم سے کسی بھی طرح کی گفتگو کوئی معنی نہیں رکھتی ۔ اگر کسی کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ جماعت اسلامی نے آر ایس ایس کے سامنے سرینڈر کر دیا ہے تو اس کو مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہیے ۔ جماعت اسلامی کی اس پالیسی کو قبول کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔  انہوں نے کہا کہ "اگر واقعی جماعت مسائل پر بات چیت کرنا چاہتی تھی تو انہیں وزیر اعظم سے ملاقات کرنی چاہیے تھی ۔ "

    انڈین یونین مسلم لیگ کے لیڈر پی کے کونالی کُٹّی اور ایم کے منیر نے کہا کہ آر ایس ایس کے ساتھ بات چیت کرنے کی کوئی خاص ضرورت پیش نہِیں آئی تھی ۔ 

    ایک مہینے قبل ہوئے مکالمہ پر اب اٹھ رہے اعتراضات اور سوالات  کو مسترد کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے جنرل سیکریٹری ٹی عارف علی نے کہا کہ اس مکالمہ کو مثبت انداز میں دیکھنا چاہیے ۔ یہ کوئی خفیہ میٹنگ نہیں تھی اور اس میں  جمعیت العلماء کے دونوں گروپوں کے نمائندگان کے علاوہ شیعہ ، اہل حدیث سمیت مسلم طبقہ کے دوسرے نمائندگان بھی شامل تھے ۔  چونکہ آر ایس ایس حکومت پر اپنا کنٹرول رکھتی ہے اس لئے ہم نے اس سے ملاقات کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ " میٹنگس منعقد کرنے میں کوئی غلط بات نہیں ہے ۔ دوران گفتگو لینچنگ اور بلڈوزر کی سیاست بھی زیر بحث آَئے ۔ مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے پس منظر میں ہم نے آر ایس ایس سے مطالبہ کیا کہ اس پر روک لگانے کے لئے سنجیدہ اور پرخلوص کوشش کی جائے ۔"
 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کی تیاریاں مکمل، ووٹنگ پیر کو ہوگی

  لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں پیر کو آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 49 پارلیمانی نشستوں اور اڈیسہ اسمبلی کے دوسرے مرحلے کے لئے 35 نشستوں پر ووٹنگ کے ہموار انعقاد کے لئےلیے ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

کانگریس کی گارنٹی ہر شخص کی اقتصادی اور سماجی تحفظ کی ڈھال ہے: ملکارجن کھرگے

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ کانگریس نے اپنے منشور میں جو پانچ ’نیائے‘ (انصاف) اور 25 گارنٹیاں ملک کے شہریوں کے سامنے پیش کی ہیں وہ سب کے لیے سماجی اور اقتصادی تحفظ کی مضبوط ڈھال ہے۔ یہ ملک کے ہر شہری کو سماجی و اقتصادی طور پر مضبوط بنانے کا ایک مضبوط بنیاد بھی ...

بی جے پی کی مرکزی حکومت 4 جون کو رخصت ہو رہی ہے؛ سنجے راوت کا دعویٰ

  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سواتی مالیوال معاملے میں ویبھو کمار کی گرفتاری کے خلاف بی جے پی ہیڈکوارٹر کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن پولیس نے راستے میں ہی روک دیا ہے۔ اروند کیجریوال کے اس مارچ کو مہاراشٹر کی پارٹی شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے حمایت کی ...

مشن جھاڑو کے تحت عآپ لیڈروں پر ایکشن ہو رہا ہے؛ کیجریوال کا پی ایم مودی پر و بی جے پی پر سخت حملہ

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کو یکے بعد دیگرے جیل میں ڈالنے کے خلاف بی جے پی و پی ایم مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آپ کے لیڈروں کے خلاف مشن جھاڑو کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ بی جے پی آپریشن جھاڑو چلا رہی ہے۔ جو کچھ بھی ہو رہا ...

ہمیں ڈرپوک لوگ نہیں، ببر شیر کانگریسی چاہیے؛ راہل گاندھی نے دہلی کے رام لیلا میدان میں جلسہ عام سے کیا خطاب

راہل گاندھی نے آج دہلی واقع رام لیلا میدان میں ایک عظیم الشان جلسہ سے خطاب کر راجدھانی میں لوک سبھا انتخاب کی مہم کو رفتار دے دی ہے۔ انھوں نے تقریب میں موجود زبردست بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر کانگریس کارکنان کو ’ببر شیر‘ کہہ کر پکارا، ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں ...