غزہ کے اسپتال پر ہوئی بمباری پر امریکی صدر کے بیان کو مہاتیرمحمد نے بتایا مضحکہ خیز

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st October 2023, 1:08 AM | عالمی خبریں |

انقرہ ۲۰ اکتوبر (ایس او نیوز) ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ غزہ کے عرب الاہلی اسپتال پر بمباری سے متعلق امریکی صدر جو بائیڈن کا بیان مضحکہ خیز ہے۔

مہاتیر محمد نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر غزہ کے عرب الاہلی اسپتال پر اسرائیلی بمباری سے متعلق امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان پر ایک طویل پوسٹ میں اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

ملائیشیا کے رہنما نے لکھا ہے کہ اسرائیلی قاتل حکومت فلسطینیوں کو صفحۂ ہستی سے مٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ بائیڈن کا بیانیہ نیتن یاہو اور پینٹاگون کے تاثرات پر مبنی ہے، اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم تل ابیب کے لیے امریکی حمایت سے ہوئے۔

مہاتیر محمد نے لکھا کہ امریکا اگر اسرائیل کی حمایت اور فوجی امداد روکتا تو فلسطینیوں کا قتلِ عام نہ ہوتا۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ امریکی حکومت کو سامنے آ کر سچ بتانے کی ضرورت ہے، اسرائیل اور اس کی آئی ڈی ایف دہشت گرد ہیں اور امریکا دہشت گردوں کی کھلم کھلا حمایت کر رہا ہے تو امریکا خود کیا ہے؟

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔