امریکی صدر فلسطینیوں کے قتل عام کی فنڈنگ کر رہے ہیں امریکی رکن پارلیمان راشدہ طلیب کااپنی ہی حکومت کے خلاف جرأت مندانہ بیان

Source: S.O. News Service | Published on 21st October 2023, 11:15 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن، 21/اکتوبر(ایس او نیوز /ایجنسی)فلسطینی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ جاری ہے اور ایک طرف جہاں امریکی صدر جوبائڈن اسرائیل کے ساتھ حمایت کا اعلان کر چکے ہیں، وہیں دوسری طرف امریکی ایوانِ نمائندگان کی رکن پارلیمنٹ راشدہ طلیب نے ان کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

امریکی رکن پارلیمنٹ راشدہ طلیب نے اپنی ہی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا ہے اور صدر بائڈن پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت فلسطینیوں کے قتل عام کی فنڈنگ کر رہی ہے۔ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی راشدہ طلیب امریکی ایوانِ نمائندگان میں واحد فلسطینی-امریکی رکن پارلیمنٹ ہیں اور انھوں نے کیپٹل ہل پر فلسطین کی حمایت میں نکالی گئی ایک ریلی کے دوران اسرائیل-حماس کے درمیان جنگ کو فوراً روکنے کا مطالبہ کیا۔

اس دوران انھوں نے غزہ میں اسپتال میں ہوئے حملے کے لیے اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ اپنی تقریر کے دوران راشدہ طلیب جذباتی بھی ہو گئیں اور اسٹیج پر ہی رونے لگیں۔

راشدہ طلیب نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ یہ بہت دردناک ہے۔ یہ دیکھنا کہ لوگ ایک اسپتال، جہاں بچے موجود تھے، اس پر بمباری دیکھ کر بھی ٹھیک ہیں۔ آپ جانتے ہیں کیا دیکھنا مزید مشکل ہے، ایسی ویڈیو جن میں لوگ بچوں سے کہہ رہے ہیں کہ رونا مت، لیکن انھیں روتے ہی رہنے دیتے ہیں۔ یہ بچے کانپتے نظر آتے ہیں، لیکن لوگ انھیں پرسکون کرانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسی ویڈیوز کو دیکھ کر اگر ہم نہیں روتے تو کچھ تو غلط ہے۔

وہ مزید کہتی ہیں کہ میں آپ کو بتا رہی ہوں صدر بائڈن، اس ایشو پر پورا امریکہ آپ کے ساتھ نہیں ہے۔ آپ کو یہ سمجھنا ہوگا۔ ہم لوگوں کو قتل عام کرتے اور بڑی تعداد میں کچھ کو مرتے دیکھ رہے ہیں، لیکن پھر بھی ہم کچھ نہیں کرتے اور ایک خاموش تماشائی بنے رہتے ہیں۔ ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔