ترکی کی جانب سے روسی دفاعی نظام کے تجربات باعث’تشویش‘ ہیں: امریکہ

Source: S.O. News Service | Published on 27th November 2019, 9:59 PM | عالمی خبریں |

 واشنگٹن،27/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ان اطلاعات کوتشویش کا ’باعث‘ قرار دیا ہے کہ ترکی نے روس سے خریدے ہوئے دفاعی نظام کے تجربات کئے ہیں۔ تاہم انھوں نے کہا ہے کہ امریکہ اور ترکی کے درمیان معاملات میں بہتری لانے کے لیے بات چیت کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پومپیو نے کہا کہ امریکہ نے ترکی پر یہ بات واضح کر دی ہے کہ امریکہ چاہتا ہے کہ ترکی ایس 400 فضائی دفاع کے نظام کی مکمل تنصیب سے باز رہے۔پومپیو سے اِن اطلاعات کے بارے میں پوچھا گیا کہ پیر کے روز ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے اوپر ترکی کے ایف 16 لڑاکا طیاروں نے پروازیں کیں۔ جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ”ہاں“،یہ بات باعث ِ تشویش ہے۔انھوں نے کہا کہ ’لیکن ہم نا امید نہیں ہیں‘۔ہم ابھی تک ترکی سے بات کر رہے ہیں۔ ہم اس معاملے کو سلجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ترکی کی جانب سے روس سے اپنے دفاع کے لئے ایس 400 ائیر ڈیفنس نظام کی خریداری کے معاملے پر امریکہ اور ترکی کے تعلقات تناو کا شکار ہیں۔امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ نظام نیٹو کے دفاعی نظام کے لیے مناسب نہیں، اور اس سے امریکہ کے ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، جو امریکی طیارہ ساز کمپنی’لاک ہیڈ مارٹن‘ تیار کر رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ ماہ ترک صدر طیب اردوان کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی تھی، اور صدر ٹرمپ نے اس بات چیت کو ’شاندار‘ قرار دیا تھا۔لیکن یہ واضح نہیں کہ نیٹو کے دونوں اتحادیوں نے ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم کے معاملے پر کوئی اتفاق رائے کیا تھا یا نہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

میانمار سے 40 سے زیادہ نئے مہاجرین میزورم میں داخل ہوئے: انٹیلی جنس رپورٹ

میانمار کی چن ریاست کے پیلیتوا ٹاؤن شپ (ضلع) سے کچھ خواتین سمیت کم از کم 47 پناہ گزین حال ہی میں جنوبی میزورم کے لنگتائی ضلع میں میانمار کی سرحد پر واقع ہروتیجول گاؤں میں داخل ہوئے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ہفتے کے آخر میں امریکی کیمپس میں مزید احتجاجی مظاہرےدیکھنے میں آئے۔ ان میں بعض پرتشدد واقعات بھی شامل تھے۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...