یوپی پولیس بھرتی امتحان پیپرلیک معاملے میں 6 گرفتار، سوال و جواب کے پرچے بھی برآمد

Source: S.O. News Service | Published on 6th March 2024, 6:06 PM | ملکی خبریں |

میرٹھ، 6/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کل ہی پیپرلیک کو ’ایک عذاب‘ قرار دیا تھا اور آج ہی اس عذاب کے ذمہ دران کی گرفتاری کی خبر آگئی۔ اتر پردیشن کی ایس ٹی ایف نے اترپردیش پولیس بھرتی امتحان پیپرلیک معاملے میں 6 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ان ملزمین کے پاس سے سوال اور جواب کے پرچے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ یہ تمام ملزمین میرٹھ کے رہنے والے ہیں۔

میڈیا کی خبروں کے مطابق ان ملزمین کا کہنا ہے کہ سیکنڈ شفٹ کے امتحان کے پپر واٹس ایپ کے ذریعے انہیں 17 فروری کو ہی مل گیے تھے۔ ان ملزمین کی شناخت ساحل، دیپک، بٹو، روہت، پروین اور نوین کے طور پر ہوئی ہے۔ اس سے قبل ایس ٹی ایف کی ٹیم نے پولس بھرتی امتحان کے پیپر کو لیک کرنے میں ملوث گروہ کے دو ملزمین کو گرفتار کیا تھا۔ ان کی شناخت پریاگ راج کے رہنے والے اجئے سنگھ چوہان اور سونو سنگھ یادو کے طور پر ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ ریاست بھر میں 17 اور 18 فروری 2024 کو ہونے والے اتر پردیش پولیس بھرتی کے تحریری امتحان کا پیپر لیک ہو گیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں طلباء نے ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا اور پھر یوگی حکومت کی طرف سے امتحان کو منسوخ کرنے اور 6 ماہ بعد دوبارہ امتحان کرانے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ پیپر لیک کے اس واقعے کی ایس ٹی ایف ابھی جانچ کر رہی ہے۔ آف لائن ہونے والے اس امتحان میں 2 دن میں 48 لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے امتحان دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ووٹنگ فیصد گرنے سے بی جے پی پریشان، ریاستوں کو جنگی بنیادوں پر متحرک ہونے کی ہدایت

لوک سبھا انتخابات کے پہلے دو مرحلوں میں ووٹنگ کی شرح میں کمی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں خطرے کی گھنٹی بجائی ہے، جس نے اپنے کیڈر کو پارٹی کی پہنچ کو دوگنا کرنے اور ووٹروں کی بے حسی کے پیش نظر اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے کہ ووٹنگ کم نہیں ہونی چاہئے. سینئر بی جے پی ...

دہلی کانگریس کے صدر اروندر سنگھ لولی مستعفی

دہلی کانگریس کے ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی نے اچانک اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اروند ر سنگھ لولی نے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے کو چار صفحات پر مشتمل خط ارسال کرکے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا اور ان کے سامنے استعفیٰ کی کئی وجوہات پیش کیں۔ انہوں نے اپنے ارسال کردہ خط ...

کالے قوانین کی منسوخی کے لئے انڈیا الائنس کی کامیابی ناگزیر: فاروق عبداللہ

جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اتوار کے روز کہاکہ وزیر اعظم نے انتخابی جلسوں کے دوران مسلمانوں پر براہ راست حملہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب کو مل کر یہ سوچنا چاہئے ، آخر کار ہم پر یہ براہ راست حملہ کیوں ہو رہا ہے، ہم سے یہ دشمنی کیسی ، مسلمانوں نے کسی کا ...

تیسرے مرحلہ میں بی جے پی کو ایک بھی نشست نہیں ملے گی: اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی صدر اکھیلیش یادو نے اتوار کے دن دعویٰ کیاکہ بی جے پی لوک سبھا الیکشن کے مرحلہ سوم میں ایک بھی نشست نہیں جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ برسرِ اقتدار جماعت میں 400پار کا نعرہ لگاتے وقت ہوا کے رخ کو غلط کوسمجھا۔