یکے بعد دیگرے کئی دھماکوں سے گونجا یوکرین، روس پر لگا 100 سے زائد میزائلیں داغنے کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 29th December 2022, 8:13 PM | عالمی خبریں |

ماسکو، 29؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ایک بار پھر تیز ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ 2022 کا اختتام یوکرینی عوام کے لیے دہشت ناک ہے کیونکہ 29 دسمبر کو یکے بعد دیگرے کئی دھماکوں سے ملک کے کئی علاقے دہل اٹھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر ولودمیر زیلینسکی کے ایک مشیر نے دعویٰ کیا ہے کہ 29 دسمبر کو روس کی طرف سے یوکرین پر 100 سے زیادہ میزائلیں داغی گئی ہیں۔ اس دوران یوکرین میں ہوائی حملے کے سائرن بج اٹھے۔ راجدھانی کیف سمیت کئی شہروں میں دھماکوں کی زوردار آواز سنی گئی۔

یوکرین میں صدر دفتر کے مشیر اولیکسی ایریسٹووِچ نے ایک فیس بک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ روس کی طرف سے یوکرین کے کئی علاقوں میں ایک بہت بڑا ہوائی حملہ کیا گیا ہے۔ ایک کے بعد ایک لگاتار میزائلیں داغی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیف، زائٹامر اور اوڈیسا میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

خبریں یہ بھی سامنے آ رہی ہیں کہ میزائل حملوں کے بعد اوڈیسا اور نپراپیٹروس وغیرہ علاقوں میں بجلی کاٹنے کا اعلان کر دیا گیا۔ یہ اعلان اس لیے کیا گیا ہے تاکہ انرجی انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کو کم کیا جا سکے۔ قابل ذکر ہے کہ تازہ دھماکے روس کی طرف سے کویرن کے ’امن فارمولہ‘ کو خارج کیے جانے کے بعد ہوا ہے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکووف نے ’امن فارمولہ‘ کو لے کر کہا تھا کہ یوکرین کے لیے کوئی امن منصوبہ نہیں ہو سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔