اڈپی میں پارک کی گئی موٹر بائک کے ڈوم میں سانپ پایا گیا 

Source: S.O. News Service | Published on 4th July 2024, 12:32 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

اڈپی ،4 / جولائی (ایس او نیوز) شہر کے قلب میں واقع کینّی مولکی میں پٹرول بنک کے پاس پارک کی گئی موٹر بائک کے ڈوم میں سانپ پائے جانے سے بائک رائڈر کے اوسان خطا ہوگئے ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ منی پال کے رہنے والے راہل نے اپنی بائک پٹرول بنک کے پاس پارک کی تھی اور وہ ڈرائیونگ کے کام پر نکل گیا تھا ۔ رات 8.30 بجے کام ختم کرکے جب وہ واپس لوٹا اور اپنی بائک پر سوار ہو کر واپس لوٹنے لگا تو 'بِگ بازار' کے قریب پہنچنے پر اس نے دیکھا کہ بائک کے ڈوم ایک سانپ آرام کر رہا ہے ۔ یہ دیکھ کر وہ گھبرا گیا اور بائک کو کنارے لگا کر محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو اس کی اطلاع دی ۔ موقع پر پہنچنے والے محکمہ کے اہلکاروں نے سانپ کو بائک کے ڈوم سے باہر نکالا اور جائزہ لینے کے لئے بعد بتایا کہ وہ ایک غیر زہریلا سانپ ہے ۔  سانپ کو محفوظ مقام پر چھوڑ دیا گیا ۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: مویشی چوری کے الزام میں تین گرفتار؛ کیا چوری شدہ جانوروں کا گوشت فروخت ہو رہا ہے؟

حال ہی میں جالی پٹن پنچایت حدود میں مویشی کی چوری کا جو واقعہ پیش آیا تھا اور جانور کو  کار میں لاد کر لے جانے کی جو وڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اُس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے  بھٹکل ٹاؤن پولس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھٹکل  میں مویشیوں کی چوری پر قومی سماجی  ادارہ تنظیم نے پولیس  سے کیا فوری کارروائی کا مطالبہ 

 جالی ٹاؤن میونسپل حدود سمیت  بھٹکل کےدیگر علاقوں میں مویشیوں کی بڑھتی ہوئی چوری کے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم نے  پولس پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے چوروں کے خلاف سخت کاروائی کرے اور انہیں  فوری گرفتار کرے۔

انجمن ترقی اردو و عربی دکشن کنڑا و اڈپی کی جانب سے انٹر اسکول اردو مباحثہ ٹرافی و تقریب تقسیم انعامات

اردو زبان کو فروغ دینے کے لیے وقف انجمن ترقی اردو و عربی دکشن کنڑا و اڈپی کی جانب سے، 20 اکتوبر 2024: دکشن کنڑ اور اُڈپی اضلاع کے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے طلبہ کے  مابین  بدریا کالج کیمپس میں ایک مباحثہ ہ کا انعقاد کیا گیا۔  جس   میں  بدریہ صد سالہ سال (1924–2024)  کی تقریب بھی ...

بھٹکل سنتے مارکٹ میں میونسپالٹی کے سخت اقدامات؛ سڑک کنارے کاروبار پر پابندی، ٹریفک میں بہتری

تعلقہ کے اسپتال روڈ پر ہر اتوار کو لگنے والے سنتے مارکٹ یا ہفتہ وار سنڈے مارکٹ کی وجہ سے پوری سڑک بند ہو جاتی تھی۔ مارکٹ کے باہر سڑک کنارے بیٹھ کر سامان بیچنے والوں کی وجہ سے عوام کا بڑا ہجوم سڑک پر جمع ہو جاتا تھا، جس کے نتیجے میں نیشنل ہائی وے پر بھی ٹریفک نظام بری طرح متاثر ...

اُڈپی : پٹرول پمپ کے قریب اسکوٹر میں لگی آگ ، ٹل گیا بڑا حادثہ

 اُڈپی شہر کے چتپڈی علاقے میں ایک پٹرول پمپ کے قریب ایک دو پہیہ گاڑی میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں اسکوٹر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ البتہ پٹرول پمپ پر موجود عملے اور مقامی لوگوں کی مداخلت سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ورنہ بہت بڑا سانحہ پیش آنے کا خدشہ تھا۔

جبل پورکی آرڈیننس فیکٹری میں دھماکہ: 11 مزدور زخمی، 2 ہلاک

جبل پور کی آرڈیننس فیکٹری میں ایک دھماکے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ منگل کی صبح تقریباً 10:45 بجے ہوا۔ دھماکے کے وقت عمارت میں تقریباً 13 افراد موجود تھے، اور خوش قسمتی سے تمام افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

یوپی: بلند شہر میں سلنڈر دھماکہ سے دو منزلہ عمارت منہدم، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

اتر پردیش کے بلند شہر کے سکندر آباد علاقے کی آشا پوری کالونی میں ایک آکسیجن گیس سلنڈر کے دھماکے سے شدید حادثہ پیش آیا۔ دھماکے کی شدت سے دو منزلہ عمارت مکمل طور پر زمیں بوس ہوگئی، جس کے نتیجے میں شوہر، بیوی سمیت 6 افراد، جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، جاں بحق ہوگئے۔ اس حادثے میں 10 ...

سمندری طوفان 'دانا' کی آمد: مغربی بنگال اور اوڈیشہ میں الرٹ جاری، حفاظتی اقدامات تیز

ہندوستانی موسمیاتی محکمہ (آئی ایم ڈی) نے سمندری طوفان 'دانا' کے پیش نظر مغربی بنگال کے مختلف علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔ پیش گوئی کے مطابق یہ طوفان 24 اکتوبر کی رات سے 25 اکتوبر کی صبح کے دوران اوڈیشہ کے ساحل سے گزرتا ہوا مغربی بنگال کے ساحل تک پہنچ سکتا ہے۔ طوفان کے دوران ...

جھارکھنڈ انتخابات کے لیے کانگریس نے امیدواروں کی فہرست جاری کی، 21 ناموں کا اعلان

کانگریس نے جھارکھنڈ انتخابات کے لیے اپنی پہلی امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں کانگریس نے جامتارا سے عرفان انصاری، رام گڑھ سے ممتا دیوی، ہزاری باغ سے منا سنگھ، جمشید پور ایسٹ سے ڈاکٹر اجے کمار، ہٹیا سے اجے ناتھ سہدیو، اور سمڈیگا سے بھوشن بارا کو ٹکٹ دیا ہے۔

حج 2025 کے لیے پیشگی رقم اور دستاویزات کی جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان

حج بیت اللہ 2025 کے لیے جانے والے عازمین کے لیے حج اخراجات کی پیشگی رقم جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔ اب عازمین حج کو پہلی قسط کے طور پر 1,30,300 روپے جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر رات 11:59 بجے تک مقرر کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی حج کمیٹی میں مطلوبہ تمام دستاویزات اور ...