لیبیا میں مہلک سیلاب، ہزاروں اموات،سمندری طوفان سے سیلاب میں 3,000 افراد ہلاک ،10,000سے زائد لاپتہ ، 3روزہ سوگ کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 13th September 2023, 1:10 PM | عالمی خبریں |

 طرابلس/انقرہ ، 13/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) لیبیا کے مشرق میں طوفان کے زیر اثر سیلاب کی وجہ سے ہزاروں افراد ہلاک اور لاپتہ ہوگئےہیں ۔ حکومت کی جانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیاگیا ہے۔ 

  میڈیارپورٹس کے مطابق پیر کو لیبیا کے مشرق میں سیلاب کی وجہ سے3ہزار سے زائدا فراد ہلاک ہوگئے جن میں سے زیادہ تر اموات درنہ شہر میں ہوئی ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے10 ہزار افراد لاپتہ ہیں ۔

 ملک کے مشرق میں حکومت کے صحت کے ذرائع کے مطابق سیلاب کی وجہ سےمرنے والوں کی تعداد3 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور10 ہزار افراد لاپتہ ہیں ۔ دوسری جانب حکومت نے مرنے والوں  کی تعداد 15 بتائی ہے۔ علاقے میں حکومت کے وزیر داخلہ اعصام ابو زریبہ نے کہا ہے کہ درنہ شہر میں شدید بارش کی وجہ سے ہلاک ہونے والے ایک ہزار5سو افراد کی لاشیں مل گئی ہیں اور لاپتہ افراد کی تعداد7 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

 درنہ کی بلدیہ اسمبلی کے رکن `احمد امدر نے فیس بک سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شہر میں اکثر عمارتیں اور رہائشی مکان پانی میں ڈوب گئے ہیں ۔ سڑکیں اور پُل سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں اور سرکاری و نجی املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔لیبیا قومی اتحاد حکومت کے ترجمان محمد حمود نے سیلاب کی وجہ سے منعقدہ ہنگامی کابینہ اجلاس کے بعد سوشل میڈیا پیج سے بیان جاری کیا ہے۔حمود نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق جبل الاخضر میں ۴۰۰؍ ملی میٹر بارش برسی ہے۔ بارش کی یہ مقدار گزشتہ۴۰؍ سال میں لیبیا میں ہونے والی بارش کی بلند ترین مقدار ہے۔حمود نے سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے قومی اتحاد حکومت کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ کی طرف سے3 روزہ سوگ کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ ملک بھر میں پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔

وزیر اعظم دبیبہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے بین الاقوامی امداد کی بھی اپیل کی ہے۔ سیلاب نے لیبیا کے شہروں بن غازی، بیضا، مرج اور سوسہ کو بھی متاثر کیا ہے۔

 ادھر ترک امور دفاع نے لیبیا کیلئے امدادی ٹیم کے ساتھ بنیادی اشیائے زندگی سے لدے ۳؍ طیاروں میں سے دو انقرہ سے روانہ کر دیئے ہیں ۔ ترک ادارہ برائے انسداد ہنگامی حالات و آفات کے صدر اوکائے میمش نے بتایا کہ لیبیا کی مدد کیلئے تین مال بردار طیاروں کے ذریعے امدادی ٹیم اور بنیادی اشیائے زندگی روانہ کی جا رہی ہیں ، حکومت ترکی اور ترک عوام برادرملک لیبیا کی جانب مدد کا ہاتھ بڑھا رہی ہے۔

قبل ازیں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے لیبیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق سوشل میڈیا پر کہا کہ ترکی لیبیائی عوام کے ساتھ ہے جس کیلئے تین امدادی طیارے بن غازی روانہ کئے جا رہے ہیں جن میں ضرورت کی مختلف اشیاء موجود ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔