ترک صدر نے مستقبل کے سب سے بڑے ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 31st October 2018, 11:17 AM | عالمی خبریں |

انقرہ31اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا ؍ایس او نیوز) ترک صدر طیب اردگان نے ایسے ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا ہے جو 2028 تک دنیا کا سب سے بڑا اور مصروف ایئرپورٹ بن جائے گا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر طیب اردگان نے ترکی کے قیام کی 95 ویں سالگرہ کے موقع پر استنبول کے تیسرے ایئرپورٹ کا افتتاح کر دیا تاہم ایئرپورٹ کا تعمیراتی کام جاری رہے گا اور 2028 تک یہ دنیا کا سب سے بڑا اور مصروف ترین ہوائی اڈہ بن جائے گا۔ اس ایئرپورٹ سے ترک صدر طیب اردگان کو کافی امیدیں وابستہ ہیں اور 12 ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والا ایئرپورٹ ایشیا، یورپ اور افریقی ممالک کو استنبول سے منسلک کردے گا اور عالمی گزرگاہ بن جائے گا جس سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ نئے ایئرپورٹ کے منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں 2021 تک سالانہ نو کروڑ مسافروں کی گنجائش ہوگی جو بڑھتے بڑھتے 2023 تک 15کروڑ اور پھر 2028 تک 20 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ اس وقت مصروف ترین ایئرپورٹ اٹلانٹا کا ہے جہاں 10کروڑ 40 لاکھ مسافروں کی گنجائش ہے۔ اس ایئرپورٹ میں فی الحال چند ہی پروازیں آئیں گی تاہم آئندہ برس سے یہ ایئرپورٹ اتاترک ایئرپورٹ کی جگہ لے گا اور معمول کی پروازوں کی آمد و رفت جاری رہے گی جب کہ اتاترک ایئرپورٹ نجی طور پر کام کرتا رہے گا۔ اس ایئرپورٹ کی تیاری کے دوران مختلف حادثات میں 30 مزدور جاں بحق ہوچکے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

میانمار سے 40 سے زیادہ نئے مہاجرین میزورم میں داخل ہوئے: انٹیلی جنس رپورٹ

میانمار کی چن ریاست کے پیلیتوا ٹاؤن شپ (ضلع) سے کچھ خواتین سمیت کم از کم 47 پناہ گزین حال ہی میں جنوبی میزورم کے لنگتائی ضلع میں میانمار کی سرحد پر واقع ہروتیجول گاؤں میں داخل ہوئے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ہفتے کے آخر میں امریکی کیمپس میں مزید احتجاجی مظاہرےدیکھنے میں آئے۔ ان میں بعض پرتشدد واقعات بھی شامل تھے۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...