مودی پر دستاویزی فلم ریلیز ہونے کے کچھ ہفتوں بعد ہی بی بی سی کے دفاتر پر انکم ٹیکس نے مارے چھاپے: فون ضبط، لیپ ٹاپ ؛ اپوزیشن نے کہا؛ پریس کی آزادی پرحملہ

Source: S.O. News Service | Published on 14th February 2023, 8:44 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،14/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی اور 2002 میں گجرات میں مہلک فرقہ وارانہ فسادات پر برطانیہ کے قومی نشریاتی ادارے بی بی سی  کی دستاویزی فلم کی ریلیز کے چند ہی ہفتے بعد محکمہ انکم  ٹیکس  کے اہلکاروں نے  بی بی سی کے دہلی اور ممبئی کے  دفاتر پر چھاپے مارنے کی  اطلاع موصول ہوئی ہے جس کو لے کر کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے اسے پریس کی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے۔ دوسری طرف  ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے بھی اس کارروائی پر شدید تنقید کرتے ہوئے ایک بیان جاری کر کے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  بی بی سی دفاتر میں  سروے کا کام پوری رات جاری رہے گا، اس دوران  دفتر میں موجود دستاویزات قبضے میں لے لی گئیں  ہیں،  صحافیوں کے فون اور لیپ ٹاپ  بھی لئے گئے ہیں۔ ملازمین کے لیپ ٹاپ کو اسکین کرنے  اور تلاشی شروع کرنے کے  چھ گھنٹے بعد اُنہیں  جانے کی اجازت دی گئی۔ تصویروں میں کچھ ملازمین کو عہدیداروں سے بحث کرتے ہوئے بھی  دیکھا گیا ہے۔

ایڈیٹرز گلڈ نے کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے انجام دیا جا رہا سروے اقلیتوں کی موجودہ صورتحال اور گجرات میں 2002 کے تشدد پر بی بی سی کی ایک دستاویزی فلم کے اجراء کے بعد سامنے آیا ہے۔ حکومت نے دستاویزی فلم میں گجرات تشدد کے بارے میں رپورٹنگ پر بی بی سی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ہندوستان میں اس کے آن لائن دیکھنے پر پابندی لگا دی ہے۔

چھاپوں اور سروے کو لے کر ایڈیٹرز گلڈ نے کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس کا یہ سروے سرکاری ایجنسیوں کا استعمال کر کے  میڈیا کے اداروں  کو ڈرانے اور ہراساں کرنے کے رجحان کے تحت کیا جا رہا ہے، جو حکومتی پالیسیوں یا حکمران اسٹیبلشمنٹ پر تنقید کرتی ہیں۔ ستمبر 2021 میں نیوز کلک اور نیوز لانڈری کے دفاتر کا اسی طرح آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے سروے کیا تھا۔ جون 2021 میں ’دینک بھاسکر‘ اور ’بھارت سماچار‘ کے خلاف سروے کیا گیا۔ فروری 2021 میں ای ڈی نے نیوز کلک کے دفتر پر چھاپہ مارا تھا۔ ان تمام معاملات میں چھاپے اور سروے خبر رساں اداروں کی طرف سے سرکاری اسٹیبلشمنٹ کی کوریج کے پس منظر میں تھے۔ بیان میں کہا گیا  ہے کہ یہ ایک ایسا رجحان ہے جو جمہوریت کو کمزور کرتا ہے۔

ایڈیٹرز گلڈ نے مطالبہ کیا کہ ایسی تمام تحقیقات میں انتہائی احتیاط اور حساسیت کا مظاہرہ کیا جائے تاکہ صحافیوں اور میڈیا اداروں کے حقوق مجروح نہ ہوں۔ ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے اپنے پہلے کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ اس طرح کی تحقیقات مقررہ اصولوں کے تحت کی جائیں، تاکہ یہ آزاد میڈیا کو ڈرانے کے آلہ میں تبدیل نہ ہو جائیں۔

نیشنل الائنس آف جرنلسٹس (این اے جے) اور دہلی یونین آف جرنلسٹس (ڈی یو جے) نے  آج دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر پر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 'سروے' پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی پختہ رائے ہے کہ بے شک  یہ غیر اعلانیہ پریس سنسرشپ اور آزاد صحافت پر پابندیوں کا ایک نیا دور پھیل رہا ہے تاکہ ہر قسم کی آزادانہ سوچ کو روکا جا سکے جس کا مقصد اختلاف کی تمام اقسام کو بے حس کرنا ہے۔ ان  کی رائے میں یہ جمہوریت کے لیے خطرناک ہے اور اس سے بھی زیادہ تاریک نشانیوں کی علامت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کی تیاریاں مکمل، ووٹنگ پیر کو ہوگی

  لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں پیر کو آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 49 پارلیمانی نشستوں اور اڈیسہ اسمبلی کے دوسرے مرحلے کے لئے 35 نشستوں پر ووٹنگ کے ہموار انعقاد کے لئےلیے ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

کانگریس کی گارنٹی ہر شخص کی اقتصادی اور سماجی تحفظ کی ڈھال ہے: ملکارجن کھرگے

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ کانگریس نے اپنے منشور میں جو پانچ ’نیائے‘ (انصاف) اور 25 گارنٹیاں ملک کے شہریوں کے سامنے پیش کی ہیں وہ سب کے لیے سماجی اور اقتصادی تحفظ کی مضبوط ڈھال ہے۔ یہ ملک کے ہر شہری کو سماجی و اقتصادی طور پر مضبوط بنانے کا ایک مضبوط بنیاد بھی ...

بی جے پی کی مرکزی حکومت 4 جون کو رخصت ہو رہی ہے؛ سنجے راوت کا دعویٰ

  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سواتی مالیوال معاملے میں ویبھو کمار کی گرفتاری کے خلاف بی جے پی ہیڈکوارٹر کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن پولیس نے راستے میں ہی روک دیا ہے۔ اروند کیجریوال کے اس مارچ کو مہاراشٹر کی پارٹی شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے حمایت کی ...

مشن جھاڑو کے تحت عآپ لیڈروں پر ایکشن ہو رہا ہے؛ کیجریوال کا پی ایم مودی پر و بی جے پی پر سخت حملہ

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کو یکے بعد دیگرے جیل میں ڈالنے کے خلاف بی جے پی و پی ایم مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آپ کے لیڈروں کے خلاف مشن جھاڑو کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ بی جے پی آپریشن جھاڑو چلا رہی ہے۔ جو کچھ بھی ہو رہا ...

ہمیں ڈرپوک لوگ نہیں، ببر شیر کانگریسی چاہیے؛ راہل گاندھی نے دہلی کے رام لیلا میدان میں جلسہ عام سے کیا خطاب

راہل گاندھی نے آج دہلی واقع رام لیلا میدان میں ایک عظیم الشان جلسہ سے خطاب کر راجدھانی میں لوک سبھا انتخاب کی مہم کو رفتار دے دی ہے۔ انھوں نے تقریب میں موجود زبردست بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر کانگریس کارکنان کو ’ببر شیر‘ کہہ کر پکارا، ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں ...