طالبان حکومت نے اپنی پالیسی کا کیا اعلان، جانیے کن قوانین و ضوابط پر چلے گا افغانستان

Source: S.O. News Service | Published on 8th September 2021, 11:40 PM | عالمی خبریں |

کابل،8؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) طالبان کے مذہبی لیڈر ملا ہبت اللہ اخوندزادہ نے افغانستان کی نئی کابینہ کے اعلان کے کچھ گھنٹے بعد ایک بیان جاری کر کہا ہے کہ نئی کابینہ اپنا کام فوری طور پر شروع کر دے گی۔ اخوندزادہ نے کہا کہ امارت اسلامی کے افسران کے ذریعہ ملک کے معاملوں کو کنٹرول کرنے اور چلانے کے لیے ایک کارگزار اور پرعزم کابینہ کا اعلان کیا گیا ہے، جو جلد از جلد کام کرنا شروع کر دے گی۔ میں سبھی ملکی باشندوں کو یقین دلاتا ہوں کہ سرکار اسلامی قوانین کو بنائے رکھنے کے لیے سخت محنت کرے گی اور ملک میں شریعہ قانون، ملک کے اعلیٰ مفادات کے تحفظ، افغانستان کی سرحدوں کو محفوظ کرنے اور مستقل امن، خوشحالی و ترقی کو یقینی بنانے کے لیے مکمل کارروائی ہوگی۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نئی حکومت حقوق انسانی کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔ امارت اسلامی دراصل اسلام کے پاکیزہ مطالبات کے ڈھانچے کے اندر حقوق انسانی، اقلیتوں کے حقوق کے ساتھ ساتھ محروم طبقات کے حقوق کی حفاظت کے لیے سنجیدہ اور اثردار قدم اٹھائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی نیویارک میں، ایک دہائی میں 48 فیصد زیادہ

نیویارک کے لوگوں کے پاس اب بھی دنیا کے کسی بھی دیگر شہر کے مقابلے 3 ٹریلین سے زائد کی دولت ہے۔ یہ معلومات ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کی سامنے آئی ہے۔ بلومبرگ کے امیگریشن کنسلٹنسی فرم ’ہِنلے اینڈ پارٹنرس‘ نے دنیا کے امیر ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

میانمار سے 40 سے زیادہ نئے مہاجرین میزورم میں داخل ہوئے: انٹیلی جنس رپورٹ

میانمار کی چن ریاست کے پیلیتوا ٹاؤن شپ (ضلع) سے کچھ خواتین سمیت کم از کم 47 پناہ گزین حال ہی میں جنوبی میزورم کے لنگتائی ضلع میں میانمار کی سرحد پر واقع ہروتیجول گاؤں میں داخل ہوئے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ہفتے کے آخر میں امریکی کیمپس میں مزید احتجاجی مظاہرےدیکھنے میں آئے۔ ان میں بعض پرتشدد واقعات بھی شامل تھے۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔