اردوگان اور زیلنسکی نے یوکرین کے بحران اور غزہ کشیدگی پر کیا تبادلہ خیال

Source: S.O. News Service | Published on 23rd October 2023, 12:21 PM | عالمی خبریں |

استبول ، 23/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ یوکرین کے بحران اور غزہ پٹی میں اسرائیل-فلسطینی تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا یہ اطلاع ترک صدر کے دفتر نے ہفتے کے روز دی۔ دفتر نے کہا ’’بات چیت کے دوران، دونوں رہنماؤں نے روس-یوکرین جنگ کے ساتھ ساتھ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعہ اور خطے میں انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا۔‘‘

مسٹر اردوگان نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازعہ کو پرامن طریقے سے حل کیا جاسکتا ہے اور ترکی اس سمت میں کوششیں جاری رکھے گا۔

دفتر نے بعد میں کہا کہ مسٹر اردوگان نے یوگانڈا کے صدر یوویری میوسیوینی سے فون پر بات کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ دنیا کے سبھی ممالک کو غزہ میں جلد جنگ بندی کی اپیل کرنا چاہیے۔اس کے علاوہ مسٹر اردوگان نے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ سے بھی فون پر بات کی۔

صدر کے دفتر نے کہا “مغربی ممالک کے رویے سے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اگر مغربی ممالک نے اسرائیل کو روکنے کے لیے کوششیں نہ کیں تو اس کے ناقابل تلافی نتائج ہوں گے۔ مسٹر اردوگان نے کہا کہ فوری کارروائی کی جائے تاکہ انسانی المیے کو ختم کیا جاسکے۔

ایک نظر اس پر بھی

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔