الیکشن کمشنرس کاتقرر: وزیراعظم ،چیف جسٹس آف انڈیا اورقائداپوزیشن پرمشتمل پیانل کرےگا :سپریم کورٹ

Source: S.O. News Service | Published on 3rd March 2023, 8:20 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،3/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) سپریم کورٹ نے جمعرات کو کہا کہ جب تک کوئی قانون نہیں بن جاتا، ملک کے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنروں کی تقرری وزیر اعظم ، اپوزیشن لیڈر اور چیف جسٹس آف انڈیا کی ایک کمیٹی کی سفارش پر کی جائے گی۔

 عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے کا مطلب ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنروں کی تقرری اب مرکزی حکومت کی سفارش پر نہیں، بلکہ وزیر اعظم، اپوزیشن لیڈر اور چیف جسٹس آف انڈیا کی ایک کمیٹی کی سفارش پر صدر کے ذریعہ کی جائے گی۔

جسٹس کے ایم جوزف، جسٹس اجے رستوگی، جسٹس انیرودھا بوس، جسٹس ہرشیکیش رائے اور جسٹس سی ٹی روی کمار کی آئینی بنچ نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ سنایا۔ درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنرز کی تقرری کے لیے آزادانہ میکنزم قائم کرنے کا حکم دیا جائے۔

جسٹس جوزف کی سربراہی میں بنچ نے آئین کے آرٹیکل 324 کے تحت الیکشن کمیشن کی تقرری کے طریقہ کار میں کمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ایگزیکٹو کی ہر قسم کی مداخلت سے دور رہنا چاہیے۔

بنچ نے کہا کہ جمہوریت کوجوڑنا اسی وقت کامیاب ہو سکتا ہے، جب تمام اسٹیک ہولڈرز عوام کی مرضی کی عکاسی کرنے کے لئے انتخابی عمل کی پاکیزگی کو برقرار رکھنے کے لیے کام کریں۔

بنچ نے کہا کہ ریاست کے تئیں ذمہ داری کی حالت میں کوئی شخص آزادانہ سوچ نہیں رکھ سکتا۔ سپریم کورٹ نے این جی او – ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس، اشونی کمار اپادھیائے، انوپ برنوال اور ڈاکٹر جیا ٹھاکر کی درخواست پر اپنا یہ فیصلہ سنایا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کی تیاریاں مکمل، ووٹنگ پیر کو ہوگی

  لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں پیر کو آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 49 پارلیمانی نشستوں اور اڈیسہ اسمبلی کے دوسرے مرحلے کے لئے 35 نشستوں پر ووٹنگ کے ہموار انعقاد کے لئےلیے ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

کانگریس کی گارنٹی ہر شخص کی اقتصادی اور سماجی تحفظ کی ڈھال ہے: ملکارجن کھرگے

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ کانگریس نے اپنے منشور میں جو پانچ ’نیائے‘ (انصاف) اور 25 گارنٹیاں ملک کے شہریوں کے سامنے پیش کی ہیں وہ سب کے لیے سماجی اور اقتصادی تحفظ کی مضبوط ڈھال ہے۔ یہ ملک کے ہر شہری کو سماجی و اقتصادی طور پر مضبوط بنانے کا ایک مضبوط بنیاد بھی ...

بی جے پی کی مرکزی حکومت 4 جون کو رخصت ہو رہی ہے؛ سنجے راوت کا دعویٰ

  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سواتی مالیوال معاملے میں ویبھو کمار کی گرفتاری کے خلاف بی جے پی ہیڈکوارٹر کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن پولیس نے راستے میں ہی روک دیا ہے۔ اروند کیجریوال کے اس مارچ کو مہاراشٹر کی پارٹی شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے حمایت کی ...

مشن جھاڑو کے تحت عآپ لیڈروں پر ایکشن ہو رہا ہے؛ کیجریوال کا پی ایم مودی پر و بی جے پی پر سخت حملہ

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کو یکے بعد دیگرے جیل میں ڈالنے کے خلاف بی جے پی و پی ایم مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آپ کے لیڈروں کے خلاف مشن جھاڑو کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ بی جے پی آپریشن جھاڑو چلا رہی ہے۔ جو کچھ بھی ہو رہا ...

ہمیں ڈرپوک لوگ نہیں، ببر شیر کانگریسی چاہیے؛ راہل گاندھی نے دہلی کے رام لیلا میدان میں جلسہ عام سے کیا خطاب

راہل گاندھی نے آج دہلی واقع رام لیلا میدان میں ایک عظیم الشان جلسہ سے خطاب کر راجدھانی میں لوک سبھا انتخاب کی مہم کو رفتار دے دی ہے۔ انھوں نے تقریب میں موجود زبردست بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر کانگریس کارکنان کو ’ببر شیر‘ کہہ کر پکارا، ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں ...