صومالیہ میں سیلاب نے مچائی تباہی ؛ 96 ہلاک؛ سات لاکھ سے زائد بے گھر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th November 2023, 1:37 PM | عالمی خبریں |

موغا دیشو 25/نومبر (ایس او نیوز): صومالیہ میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں  آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے جس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد  96 ہوگئی ہے۔جبکہ  7 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق  صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو اور اس کے مضافات میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلے نے رہائشی علاقے میں داخل ہوکر ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا ہے۔

بارشوں اور سیلاب سے 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں  جن میں سے 7 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ ملک کے سب سے بڑے الہدایہ کیمپ میں بھی پناہ گزینوں کے رہنے کے لیے جگہ کم پڑگئی ہے۔ صومالیہ کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے کہا ہے کہ بارشوں اور سیلاب میں تقریباً 96 افراد ہلاک ہوگئے۔ خشک سالی اور قطط سے نبرد آزما شہریوں کو اب سیلاب کا سامنا ہے۔

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث صومالیہ میں ہونے والی بارشوں کا یہ غیر متوقع اور غیر معمولی سلسلہ آئندہ برس اپریل تک جاری رہے گا اور دو ماہ بعد دوبارہ مان سون کا آغاز ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ افریقی ممالک میں موسمیاتی تبدیلیوں کا سب سے زیادہ خطرہ ہے اور شدید موسمیاتی تباہی کے واقعات بڑھتی ہوئی تعداد اور شدت کے ساتھ رونما ہو رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے کے مطابق ایتھوپیا اور کینیا میں بھی سیلاب سے درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور امدادی گروپوں نے خبردار کیا ہے کہ صورت حال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔